ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن خصوصا قبائلی علاقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کے حوالے سے کمشنر ڈیرہ غازیخان کے دفتر میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) اعجاز جعفر کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری صحت ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ، آر پی او محمد عمر شیخ ، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور اور دیگرافسران شریک ہوئے . اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب کے گزشتہ دورہ ڈیرہ کے دوران جاری کیے گئے احکامات پر عملدرآمد اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا. اجلاس میں آر پی اونے ڈیرہ غازیخان میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی اور ٹرائیبل بیلٹ میں مختلف دروں میں پناہ لینے والے مقامی گینگزکے خاتمہ کیلئے کیے گئے عملی اقدامات سے آگاہ کیا . ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ڈیرہ ڈویژن کے عوام کو بالخصوص عملی اقدامات نظر آنے چاہئیں . انہوں نے کہاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ دیگر بنیاد ی سہولیات کی فوری فراہمی میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو . انہوں نے مزید کہاکہ تمام جاری منصوبوں پر رفتار کے ساتھ معیار پر بھی سمجھوتہ نہ کیاجائے. انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی کو ہدایت کی کہ تونسہ شریف میں نادرا سنٹر ، پاسپورٹ سنٹر اوردیگر وفاقی حکومت کے منصوبوں بارے موثر رابطہ رکھا جائے . انہوں نے ہدایت کی کہ ماضی میں ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے کشمور تا ڈیرہ اسماعیل خان انڈس ہائی وے کو دو رویہ کرنے کا جو ورک آوٹ ہوا تھا اس پر عملدرآمد کیلئے بھر پور کوشش کی جائے .