لیہ(صبح پا کستان )ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ا عجاز حسن اعوان نے ڈسٹرکٹ جیل لیہ کا دورہ کیا۔اس موقع پرسینئر سول جج لیہ اختر عباس خان اور سپرنٹنڈنٹ جیل محمد فیروز کلیار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس رسول بخش کلاچی و سرفراز ہارون خان ،ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرانور اقبال ،مہر اقبال سمرا ، پیرول آفیسر الماس رضا ،ایڈووکیٹ رانا عامر و عزیر قریشی بھی موجود تھے۔ججز صاحبان نے اندرون جیل ہسپتال ،کچن اسیران ،نو عمر وارڈمیں قائم سکول،بارکس کامعائنہ کیا ۔صفائی و ستھرائی کے انتظامات کو سراہا ،سکیورٹی کے انتظامات کوبخوبی چیک کیااور تسلی بخش قرار دیا۔بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز حسن اعوان نے شجر کاری کے سلسلے میں اندرون جیل پودا بھی لگایا ۔
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...
Read moreDetails







