راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو واضح پیغام پہنچاتے ہوئے کہاہے کہ ” آپ ہمیں کبھی بھی سپرائز نہیں کر سکتے لیکن ہم آپ کو سپرپرائز کر سکتے ہیں ۔“
ضرور پڑھیں: بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کے خلاف اپنی حکومت کو خبردار کر دیا
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف غفور کا کہناتھا کہ پاکستانی عوام ، فوج ، حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں ایک ہی پیج پر ہیں ، ہمارے پاس ہمت اور حوصلہ ہے ، ہم کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اور ہمارے ملک سے الجھنے کی جرات مت کرنا اور امید ہے کہ پاکستان کی طرف سے آپ کو پیغام مل گیا ہے ۔آصف غفور کا کہناتھا کہ پاکستان کسی بھی حملے کی تیار نہیں کر رہاہے دفاع ہمارا حق ہے اور ہاں ہم اس کی تیاری کر رہے ہیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنے طور پر واقعے کی تحقیقات کی ہیں ،واقعے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزامات کی بارش کر دی اہم پاکستان نے اپنے طور پر تحقیقات کی اور جواب دینے میں تھوڑا وقت لیا اور اس کے بعد وزیراعظم نے اپنا بیان جاری کیا ۔