لیہ (صبح پا کستان )تفصیل کے مطابق ضلع لیہ کا زیرزمین پانی جو کہ عرصہ دراز سے بہترین تصور کیا جاتا تھا لیکن آبادی میں اضافہ، آلودگی اور عوام سمیت اداروں کی غفلت و لاپرواہی سے خراب و آلودہ ہونا شروع ہو گیا ہے جس کا انکشاف محکمہ تعلیم کے ضلع بھر میں تعلیمی اداروں کے پینے کے پانی کے نمونوں کے حاصل رپورٹ میں سامنے آیا ہے ، رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم لیہ کے 15سو سے زائد تعلیمی اداروں سے 164ہائی و ہائیرسیکنڈری سکولوں کے پانی کے نمونے لیبارٹری کو بھیجے گئے جس میں سے 55ہائی سکولوں کے پانی کے نمونے فیل ہوئے اور پینے کے قابل نہ تھے جن میں 44ہائی سکولوں کے پینے کا پانی ناقابل استعمال جبکہ11سکولوں کے پانی میں بیکٹریا کے موجودگی کا انکشاف سامنے آیا ہے ، جن میں تحصیل لیہ کے27،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لدھانہ، جمن شاہ،گورنمنٹ ہائی سکول چکنمبر124/TDA ، 130/TDA، 464/TDA,146/TDA,172/TDA,174/TDA,120/TDA, ، 241/TDAگورنمنٹ ہائی سکول پیرجگی، چوک اعظم،میاں والا جدید، اور کھوکھروالا جبکہ گورنمنٹ گرلزہائی سکول جمن شاہ، 137/TDA,135/TDA,156/TDA,139A/TDA,121/TDA,133/TDA,گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ سلطان، چوک اعظم، جمن شاہ، پہاڑ پور، کھوکھروالا اور دورٹہ شامل ہیں ۔ ای طرح تحصیل کروڑ لعل عیسن کے 19،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اولکھ جدید ،,261/TDA 236/TDA,306/TDA گورنمنٹ ہائی سکول باغ والا، فتح پور، مرہان والا، آصف آباد،شاہ پور، بستی قاضی،دین پور جبکہ طالبات کے سکولوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 94/TDA،218/TDA،باغ والا،264/TDA،250/TDA،100/ML،بستی سرگانی شامل ہیں اسی طرح لیہ کی پسماندہ ترین تحصیل چوبارہ کے 09ہائی سکول جن میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نواں کوٹ ، چوبارہ، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکوں نواں کوٹ ، گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول369/TDA,، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 347/TDA،408/TDA،377/TDAاور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوبارہ کا پانی پینے کے قابل نہ ہے، واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کے ان 55سکولوں میں 32770سے زائد طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر یہ ناقابل استعمال پانی استعمال کررہے ہیں جس پر محکمہ تعلیم سمیت دیگر سرکاری ادارے خاموش ہیں ،جبکہ جہاں ان تعلیمی اداروں کا زیرزمین پانی ناقابل استعمال ہے اسکے اردگردبڑی تعداد میں مقامی آبادی موجود ہے جب ان تعلیمی اداروں کا پانی ناقابل استعمال ہے تو بچوں سمیت مقامی آبادی بھی زہر شدہ پانی استعمال کرکے متعدد خطرناک بیماریوں کو اپنے اندر انڈیل رہے ہیں جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔۔واضح رہے کہ ان میں سے کئی ایسے تعلیمی ادارے ہیں جن میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی تعداد سینکڑوں اور ہزار سے زیادہ ہیں جیسا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نواں کوٹ733، بوائز نواں کوٹ 722گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باغ والا 743،گورنمنٹ ہائی سکول فتح پور1633،GGCMHS139Aمیں 852گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوک اعظم2357 ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لدھانہ1259، گورنمنٹ ہائی سکول چکنمبر120/TDAمیں 1034،ہائی سکول جمن شاہ میں 1122بچے زیر تعلیم ہیں ان سکولوں کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں آبادی بھی زہرشدہ پانی استعمال کررہے ہیں اس معاملے پر محکمہ تعلیم کے افسران کا کہنا کہ ابھی انکے پاس فنڈز کی کمی ہے جیسے ہی فنڈز مہیا ہوں گے وہ سکولوں میں اقدامات کرسکیں گے۔
رپورٹ ۔مہر کامران تھند پریس رپورٹر