ڈیرہ غازیخان. (صبح پا کستان) ۔ ڈیرہ غازیخان کے گھنٹہ گھر گول باغ بلاک جے الحمد ایوینگ اکیڈمی میں ہیلتھ ایسوسی ایشن کی طرف سے فری فزیوتھراپی کیمپ کاانعقاد کیاگیا. کیمپ میں کمر درد مہروں کا درد، کندھے کے درد، گردن یا ٹانگ درد وغیرہ میں مبتلا مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔ ڈاکٹر رمشاہ بخت اور انکی ٹیم نے 310 کے قریب دور دراز سے آئے مریضوں کا فری چیک اپ اور علاج کیا اور فری میڈیسن دی گئیں.فری فزیو تھرابی کیمپ میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک مریضوں کا علاج اور چیک اب ہوتارہا علاج کے علاہ کیمپ میں آئے مریضوں کو صحت مند زندگی کیلے ہیلتھ ٹپس بھی دی گئیں کیمپ کی آرگنائزر ڈاکٹر رمشاہ بخت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ دکھی انسانوں کی خدمت کر کے اپنے ملک کا نام روشن کرتی رہیں گی.اس موقع پر کیمپ کے مہمان خصوصی مشیر صحت حنیف خان پتافی، ایم پی اے ڈاکٹر شاہنہ نجیب کھوسہ نے ینگ ڈاکٹر رمشاہ بخت اور انکی ٹیم کی کارگردگی کو سراہا اوراور نیک تمناوں کا اظہار کیا.
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails








