• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

راجن پور۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خواجہ فرید پارک میں گرین پنجاب میلہ کا انعقاد

webmaster by webmaster
فروری 17, 2019
in جنوبی پنجاب
0
راجن پور۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خواجہ فرید پارک میں گرین پنجاب میلہ کا انعقاد

راجن پور( صبح پا کستان )ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خواجہ فرید پارک کوٹ مٹھن میں گرین پنجاب میلہ کا افتتاح، کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر خورشید نے پودا لگا کر اور فضا میں کبوتر اور غبارے چھوڑ کر میلہ کا افتتاح کیا۔ایک روزہ گرین پنجاب میلہ میں ضلع بھر میں دو لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے سرسبز وشاداب پاکستان و پنجاب پرواگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت خواجہ فرید پارک کوٹ مٹھن میں گرین پنجاب میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا افتتاح کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر خورشید نے کیا۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد الطاف بلوچ، ممبران صوبائی اسمبلی سردار فاروق امان اللہ دریشک و سردار اویس دریشک، ڈی پی او راجن پور ہارون رشید اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ گرین پنجاب میلہ میں ضلع کے تمام محکموں کی جانب سے آگاہی و نمائشی اسٹالزلگائے گئے جن میں علاقائی ثقافت کے رنگ نمایاں تھے۔ میلہ میں طلبائ و طالبات اور عوام کی کثیر تعداد نے بھر پورشرکت کی جس میں خواتین اور بچے نمایاں تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر خورشید نے کہا کہ آج کی شجرکاری کے ثمرات مستقبل میں نظر آئیں گے۔ انہوںعوام سے اپیل کی کہ وہ لگائے گئے ان پودوں کی اپنے بچوں کی طرح نگہداشت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کا ٹیلنٹ کسی سے کم نہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی متحرک قیادت میں جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم ہونے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے گرین پنجاب میلہ کے منفرد پلان اور کامیاب انعقاد پر ڈپٹی کمشنر راجن پور اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد الطاف بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گرین پنجاب میلہ کے انعقاد کا مقصد ضلع کو سرسبز و شاداب بنانے کے ساتھ ساتھ عوام میں شجرکاری کی اہمیت پیدا کرنا تھا۔ گرین پنجاب میلہ ضلع راجن پور کی تاریخ کا اپنی نوعیت کا منفرد میلہ ہے۔لاکھوں پودے لگانے سے سے نہ صرف وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سرسبز و شاداب پاکستان کے ویثرن کی پیروی ہو گی بلکہ راجن پور کے ماحول کو تروتازہ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔: ممبران صوبائی اسمبلی سردار اویس دریشک وسردار فاروق امان اللہ دریشک کا کہنا تھا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔زیادہ سے زیادہ شجرکاری ہماری نسلوں کے لیے خوشگوار اور صاف ماحول کی ضمانت ہے۔ انہوں نے ضلع بھر کی عوام سے اپیل کی کہ ہر کوئی اپنے حصہ کا کم سے کم ایک پودا ضرور لگائے اور اس کی بہتر دیکھ بھال بھی کرے۔ جبکہ ڈی پی او راجن پور ہارون رشید کا کہنا تھا کہ درخت ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی ضمانت ہیں۔ محکمہ پولیس کی جانب سے ماحول دشمن عناصر کے خلاف فوری اور بھرپور موئثر قانونی کاروائی میں کوئی تاخیر نہیں کی جائے گی۔ میلہ کی تقریب مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبائ و طالبات کی جانب سے ملی نغمے ،تقرریں ،ٹیبلوز جب کہ دانش سکول فاضل پور کے طلبائ کی جانب سے ثقافتی سرائیکی جھومرپیش کی گئی اور کوٹ مٹھن کے مقامی کلب کی جانب سے مارشل آرٹس کااورشاندارمظاہرہ بھی کیا گیا

Tags: rajanpur news
Previous Post

سعودی ولی عہدکل آئیں گے، شانداراستقبال ہوگا

Next Post

سرکاری شجر کاری او قومی سرمائے کا نقصان .. محمد عمر شاکر

Next Post
سرکاری شجر کاری او قومی سرمائے کا نقصان .. محمد عمر شاکر

سرکاری شجر کاری او قومی سرمائے کا نقصان .. محمد عمر شاکر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
راجن پور( صبح پا کستان )ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خواجہ فرید پارک کوٹ مٹھن میں گرین پنجاب میلہ کا افتتاح، کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر خورشید نے پودا لگا کر اور فضا میں کبوتر اور غبارے چھوڑ کر میلہ کا افتتاح کیا۔ایک روزہ گرین پنجاب میلہ میں ضلع بھر میں دو لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے سرسبز وشاداب پاکستان و پنجاب پرواگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت خواجہ فرید پارک کوٹ مٹھن میں گرین پنجاب میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا افتتاح کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر خورشید نے کیا۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد الطاف بلوچ، ممبران صوبائی اسمبلی سردار فاروق امان اللہ دریشک و سردار اویس دریشک، ڈی پی او راجن پور ہارون رشید اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ گرین پنجاب میلہ میں ضلع کے تمام محکموں کی جانب سے آگاہی و نمائشی اسٹالزلگائے گئے جن میں علاقائی ثقافت کے رنگ نمایاں تھے۔ میلہ میں طلبائ و طالبات اور عوام کی کثیر تعداد نے بھر پورشرکت کی جس میں خواتین اور بچے نمایاں تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر خورشید نے کہا کہ آج کی شجرکاری کے ثمرات مستقبل میں نظر آئیں گے۔ انہوںعوام سے اپیل کی کہ وہ لگائے گئے ان پودوں کی اپنے بچوں کی طرح نگہداشت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کا ٹیلنٹ کسی سے کم نہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی متحرک قیادت میں جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم ہونے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے گرین پنجاب میلہ کے منفرد پلان اور کامیاب انعقاد پر ڈپٹی کمشنر راجن پور اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد الطاف بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گرین پنجاب میلہ کے انعقاد کا مقصد ضلع کو سرسبز و شاداب بنانے کے ساتھ ساتھ عوام میں شجرکاری کی اہمیت پیدا کرنا تھا۔ گرین پنجاب میلہ ضلع راجن پور کی تاریخ کا اپنی نوعیت کا منفرد میلہ ہے۔لاکھوں پودے لگانے سے سے نہ صرف وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سرسبز و شاداب پاکستان کے ویثرن کی پیروی ہو گی بلکہ راجن پور کے ماحول کو تروتازہ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔: ممبران صوبائی اسمبلی سردار اویس دریشک وسردار فاروق امان اللہ دریشک کا کہنا تھا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔زیادہ سے زیادہ شجرکاری ہماری نسلوں کے لیے خوشگوار اور صاف ماحول کی ضمانت ہے۔ انہوں نے ضلع بھر کی عوام سے اپیل کی کہ ہر کوئی اپنے حصہ کا کم سے کم ایک پودا ضرور لگائے اور اس کی بہتر دیکھ بھال بھی کرے۔ جبکہ ڈی پی او راجن پور ہارون رشید کا کہنا تھا کہ درخت ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی ضمانت ہیں۔ محکمہ پولیس کی جانب سے ماحول دشمن عناصر کے خلاف فوری اور بھرپور موئثر قانونی کاروائی میں کوئی تاخیر نہیں کی جائے گی۔ میلہ کی تقریب مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبائ و طالبات کی جانب سے ملی نغمے ،تقرریں ،ٹیبلوز جب کہ دانش سکول فاضل پور کے طلبائ کی جانب سے ثقافتی سرائیکی جھومرپیش کی گئی اور کوٹ مٹھن کے مقامی کلب کی جانب سے مارشل آرٹس کااورشاندارمظاہرہ بھی کیا گیا
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.