• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

سعودی ولی عہدکل آئیں گے، شانداراستقبال ہوگا

webmaster by webmaster
فروری 17, 2019
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
سعودی ولی عہدکل آئیں گے، شانداراستقبال ہوگا

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد سلمان پاکستان کے اپنے 2روزہ دورے پرکل ہفتے کواسلام آباد پہنچیں گے۔

سعودی ولی عہد محمد سلمان وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کے اپنے 2روزہ دورے پرکل ہفتے کواسلام آباد پہنچیں گے۔ سعودی شاہی خاندان کے ارکان، اہم وزرا اورممتازتاجروں کاایک اعلی سطحی وفد ولی عہد کے ہمراہ ہے۔ اپریل2017 میں ولی عہدکا عہدہ سنبھالنے کے بعدکسی بھی سعودی آل شخصیت کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

ولی عہد اپنے دورے کے دوران صدر پاکستان، وزیراعظم اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کریں گے۔ سعودی ولی عہد کے ہمراہ سعودی وزرا اپنے متعلقہ ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریںگے جس میں اپنے متعلقہ شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کریںگے۔ دونوں ملکوں کے تاجر نجی شعبے میں اشتراک عمل کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کے لئے ملاقاتیں کریں گے۔
علاوہ ازیں ہفتہ کووزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان پہنچنے پراستقبال، مصروفیات اور معزز مہمانوںکے لیے کیے جانے والے دیگرانتظامات کا خود جائزہ لیا، معززمہمان کا فقیدالمثال استقبال کیا جائیگا۔

اس موقع پروزیراعظم نے کہاکہ آج کا پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے، سرمایہ کاری اورکاروبار کے فروغ کے لیے ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے گی ،انھوں نے کہا کہ آسان ویزہ اورکاروبارکے لیے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنا بھرپورکردار جاری رکھے گا ،انھوں نے کہا کہ یہ ہے نیا پاکستان جس کی طرف آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے سی پیک منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ سی پیک نے پاک چین تعلقات میں نئے دورکا آغازکیا ہے۔ وزیراعظم کاکہنا تھا پاکستان اورچین مضبوط دوست اورخطے کے اہم شراکت دار ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ کے ویزن کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہنا تھا پاکستان چین کے تجربے سے سیکھتے ہوئے اپنی عوام کی معاشی اور معاشرتی ترقی کے لیے کام کرنے کا خواہشمند ہے۔اس موقع پر چینی سفیرکاکہنا تھا پاکستان اور چین گہرے دوست اور پارٹنرز ہیں، چینی حکومت پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا عزم پر قائم ہے۔

چینی سفیر نے کہا برآمدات میں اضافے کیلئے پاکستان کی حکومت مؤثرکاوشیںکر رہی ہے، پاکستان کے مضبوط شراکت دارکی حیثیت سے تعاون جاری رکھیں گے،یقین ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزل حاصل کریگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نے متروکہ وقف املاک بورڈکی اراضی پر قابض غیرقانونی قابضین کیخلاف آپریشن کے لیے تمام صوبوں کوہدایات جاری کردیں۔

بعد ازاں اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہم سب کوموسم سرماکی بارشوں پراللہ کا شکرگزارہونا چاہیے۔ یہ بارشیں ملکی معیشت کے لیے اربوں کا فائدہ رکھتی ہیں۔ اس سال انشااللہ بہت زیادہ گندم کی فصل حاصل ہوگی۔

Post Views: 35
Tags: National News
Previous Post

سندھ ہائیکورٹ؛ لاپتا افراد کیس میں ڈی ایس پی کو تحویل میں لے لیا گیا

Next Post

راجن پور۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خواجہ فرید پارک میں گرین پنجاب میلہ کا انعقاد

Next Post
راجن پور۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خواجہ فرید پارک میں گرین پنجاب میلہ کا انعقاد

راجن پور۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خواجہ فرید پارک میں گرین پنجاب میلہ کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد سلمان پاکستان کے اپنے 2روزہ دورے پرکل ہفتے کواسلام آباد پہنچیں گے۔ سعودی ولی عہد محمد سلمان وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کے اپنے 2روزہ دورے پرکل ہفتے کواسلام آباد پہنچیں گے۔ سعودی شاہی خاندان کے ارکان، اہم وزرا اورممتازتاجروں کاایک اعلی سطحی وفد ولی عہد کے ہمراہ ہے۔ اپریل2017 میں ولی عہدکا عہدہ سنبھالنے کے بعدکسی بھی سعودی آل شخصیت کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ ولی عہد اپنے دورے کے دوران صدر پاکستان، وزیراعظم اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کریں گے۔ سعودی ولی عہد کے ہمراہ سعودی وزرا اپنے متعلقہ ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریںگے جس میں اپنے متعلقہ شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کریںگے۔ دونوں ملکوں کے تاجر نجی شعبے میں اشتراک عمل کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کے لئے ملاقاتیں کریں گے۔ علاوہ ازیں ہفتہ کووزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان پہنچنے پراستقبال، مصروفیات اور معزز مہمانوںکے لیے کیے جانے والے دیگرانتظامات کا خود جائزہ لیا، معززمہمان کا فقیدالمثال استقبال کیا جائیگا۔ اس موقع پروزیراعظم نے کہاکہ آج کا پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے، سرمایہ کاری اورکاروبار کے فروغ کے لیے ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے گی ،انھوں نے کہا کہ آسان ویزہ اورکاروبارکے لیے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنا بھرپورکردار جاری رکھے گا ،انھوں نے کہا کہ یہ ہے نیا پاکستان جس کی طرف آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے سی پیک منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ سی پیک نے پاک چین تعلقات میں نئے دورکا آغازکیا ہے۔ وزیراعظم کاکہنا تھا پاکستان اورچین مضبوط دوست اورخطے کے اہم شراکت دار ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ کے ویزن کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہنا تھا پاکستان چین کے تجربے سے سیکھتے ہوئے اپنی عوام کی معاشی اور معاشرتی ترقی کے لیے کام کرنے کا خواہشمند ہے۔اس موقع پر چینی سفیرکاکہنا تھا پاکستان اور چین گہرے دوست اور پارٹنرز ہیں، چینی حکومت پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا عزم پر قائم ہے۔ چینی سفیر نے کہا برآمدات میں اضافے کیلئے پاکستان کی حکومت مؤثرکاوشیںکر رہی ہے، پاکستان کے مضبوط شراکت دارکی حیثیت سے تعاون جاری رکھیں گے،یقین ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزل حاصل کریگا۔ خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نے متروکہ وقف املاک بورڈکی اراضی پر قابض غیرقانونی قابضین کیخلاف آپریشن کے لیے تمام صوبوں کوہدایات جاری کردیں۔ بعد ازاں اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہم سب کوموسم سرماکی بارشوں پراللہ کا شکرگزارہونا چاہیے۔ یہ بارشیں ملکی معیشت کے لیے اربوں کا فائدہ رکھتی ہیں۔ اس سال انشااللہ بہت زیادہ گندم کی فصل حاصل ہوگی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.