لیہ(صبح پا کستان)مطالبات کے حق میں پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے کارکنان کا احتجاج، ڈی ایچ کیو ہسپتال سے پریس کلب تک ریلی نکالی۔ ریلی ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچ کر احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کر گئی۔ مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی نائب صدر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن محمد ایوب انصاری نے کہا کہ مدینہ کی ریاست بنانے کے دعویدارحکمران لوگوں کو حق دینے سے کیوں کترا رہے ہیں، پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے اہلکاروں کے مطالبات حکمران تسلیم کرکے اپنا وعدہ پورا کریں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے، الائیڈ ہیلتھ کونسل کا قیام، رسک الاؤنس، ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کا اجرا کیا جائے ۔ ضلعی صدر احسان اللہ سیال نے کہا کہ پیرا میڈیکس کا ہسپتال کے میں اہم کردار ہوتا ہے مگر ہمیشہ ان کے ہی حقوق سلب کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر ہمارے حقوق دیئے جائیں ورنہ بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ ضلعی صدر ایپکا رانا محمد افضل نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پیرا میڈیکل سٹاف کے اہلکاروں کے مطالبات تسلیم کئے جائیں ورنہ ہم بھر پور احتجاج میں شریک ہو کر ان کا ساتھ دیں گے۔ مظاہرین سے حنیف محسن ، غلام مصطفی، احسان اللہ سنی،رانا مختیار، عامرحیات، شفیق گجرو دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مظاہرہ میں مردو خواتین پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے اہلکاروں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔