چوک اعظم .پرائیویٹ سکولز نہ ہوتے تو پنجاب کی شرح خواندگی دنیا کے کم ترین شرح خواندگی رکھنے والے ممالک سے بھی کم ہوتی ۔ پچھلے چار ماہ میں آؤٹ آف سکول چلڈرن کو سکول لانے کے لئے کوئی ایک پالیسی بھی نہیں بنائی جاسکی۔ ان خیالات کا اظہار محمد اقبال چوہان صدر موومنٹ فار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز پنجاب نے صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت آؤٹ آف سکول چلڈرن کو سکول لانے میں دلچسپی رکھتی ہے تو پرائیویٹ سکولز کے مسائل حل کر نے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن سے الحاق شدہ سکول اس ضمن میں نہایت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر حکومت پیف سکولز کو داخلے کی اجازت دے تو فوری طور پر چار سے پانچ لاکھ آؤٹ آف سکول بچے داخل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی کہ آؤٹ آف سکول بچوں کو سکول لانے کے لئے فوری پیف کو ٹاسک دیا جائے تاکہ پنجاب کی شرح خواندگی میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکے۔