لیہ ( صبح پا کستان )تھانہ کوٹ سلطان نئی عمارت کا افتتاح ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد عمر شیخ نے کیا ،نئی عمارت کی لاگت ،استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار بارے آر پی او کو بریفنگ ،تھانہ کی بلڈنگ ،ایس ایچ او آفس ،محرر آفس اور فرنٹ ڈیسک کا معائنہ ،محکمہ پولیس کا جدید سہولیات سے آراستہ کرنا وقت کا تقاضا ہے ،محمد عمر شیخ ۔قبل ازیں تھانہ آمد پر آر پی او کوپولیس کے دستہ نے سلامی پیش کی ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ سلطان نئی عمارت کا افتتاح ،ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد عمر شیخ نے اپنے دستے مبارک سے تھانہ کا افتتاح کیا ،اس موقع پر ڈی پی او لیہ رانا طاہر رحمان ،ڈی ایس پی لیگل محمد اصغر ،ڈی ایس پی صدر طاہر گیلانی ،ایس ڈی او بلڈنگز امین سہیل ملغانی ،سب انجینئرحماد الرحمن،ایس ایچ او کوٹ سلطان عدنان شہزاد و یگر پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے، آر پی او کو ایس ڈی او بلڈنگز نے تھانہ کی نئی عمارت کی لاگت ،اس میں استعمال ہونے والا میٹریل کے معیار بارے تفصیلی بریف کیا ،آر پی او نے دیگر افسران کے ہمراہ تھانہ کے ایس ایچ او آفس ،محرر آفس ،فرنٹ ڈیسک ،حوالات تھانہ ،اہلکاران کی رہائشی بیرکس،محافظ خانہ و دیگر کا معائنہ کیا ،محمد عمر شیخ نے فرنٹ ڈیسک آفیسر سے روزنامچہ ،رجسٹر ایف آئی آر ،ملزمان اشتہاری و دیگر کی آن لائن ڈیٹا انٹری بارے تفصیلاً دریافت کیا ، آ ر پی او محمد عمر شیخ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کو وقت کے تقاضوں کے مطابق جدید سہولیات سے لیس کیا جا رہا ہے ،تھانہ کی نئی عمارت بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ،جدید سہولیات کی فراہمی اور تھانہ جات کی نئی عمارت سے پولیس اہلکاران کو آرام دہ ماحول فراہم ہو گا ،تھا نہ جات کی نئی عمارتوں میں بہترین ایس ایچ او اور محرر آفس کے ساتھ ساتھ اہلکاران کیلئے صاف ستھری بیرکس بھی بنائی گئیں ہیں جہاں وہ مسلسل دن رات تھکا دینے والی ڈیوٹی سے واپس آکر پر سکون ماحول میں آرام کرسکیں گے ، اس کے علاوہ خواتین کے بیٹھنے کیلئے لیڈیز روم بھی بنائے گئے ہیں ،آ رپی او نے مزید کہا کہ نئے عمارتوں کے قیام سے فورس کے مورال میں اصافہ ہو گا انہیں عوام میں عزت ملے گی مگر اس کے ساتھ ساتھ پولیس افسران کو شہریوں کے ساتھ اپنے رویہ کو بہتر بنا نا ہو گا ،قبل ازیں تھانہ آمد پر آر پی او محمد عمر شیخ کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔