ڈیرہ غازیخان ( صبح پا کستان ):حضور اکرم ﷺ کی سیرت کو اللہ تعالی نے قیامت تک کے انسانوں کے لیے نمونہ بنایا اور آپ ایک مبلغ کی حیثیت سے مبعوث کیے گئے. آپ نے امت کی رہبری فرمائی اور بہت ہی کم عرصے میں معاشرہ میں انقلاب بر پا کر دیاجس کی بدولت اسلام حجاز مقدس سے نکل کر ایک عالمگیر مذہب بن گیاان خیالات کا اظہاروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے غازی یونیورسٹی میں شعبہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام "جامعات میں کردار سازی اور مطالعہ سیرت” کے موضوع پر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا. سیمینار میں ڈاکٹر مفتی عبدالرزاق ،پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس لودھی اور پروفیسر ڈاکٹر سعید الرحمن ، ڈاکٹر اللہ بخش گلشن، شعیب رضا، ڈاکٹر جاوید اقبال اور محمد رفیق جلبانی کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔