• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

وزیراعظم نے کرتار پور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا

webmaster by webmaster
نومبر 28, 2018
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
وزیراعظم نے کرتار پور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کرتارپور: وزیراعظم عمران خان نے بھارتی سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی راہداری کرتار پور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ضلع نارووال میں کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ بھارت کی معروف شخصیت نوجوت سنگھ سدھو، بھارتی وزیر ہرسمرت کور اور ایچ ایس پوری سمیت بھارت کے سرکاری وفد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور انتہائی مقدس مقام ہے جہاں سکھوں کے پہلے گرو نانک نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے تھے اور یہیں ان کی سمادھی اور قبر بھی ہے۔ کرتارپور کوریڈور فیز 1 میں ساڑھے 4 کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے گی اور بارڈر ٹرمینل کمپلیکس بھی بنایا جائے گا جب کہ دریائے راوی پر 8 سو میٹر طویل پل اور پارکنگ ایریا بھی بنے گا۔ دوسرے فیز میں ہوٹل اور گردوارہ کرتار صاحب کی توسیع کی جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کرتارپور بارڈر کھلنے سے بھارتی سکھ یاتری بغیر ویزا پاکستان آئیں گے۔

عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انسان چاند پر پہنچ چکا تو کشمیر کا مسئلہ حل کیوں نہیں ہوتا؟، ہندوستان دوستی کا ایک قدم بڑھائے تو ہم دو قدم بڑھائیں گے، ماضی کی زنجیریں توڑے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں جن کے درمیان جنگ کا سوچنا بھی پاگل پن ہے۔

شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کرتارپور راہداری کھولنے کا پوری دنیا نے خیر مقدم کیا، اسلام مذہبی رواداری کا درس دیتا ہے، بھارتی سکھ زائرین کا فاصلہ تین سے چار کلومیٹر رہ جائے گا۔

ہرسمرت کور
بھارتی وزیر ہرسمرت کور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج دوریاں ختم ہورہی ہیں، جیسے بابا گرونانک نے سب کو جوڑا ویسے کرتار پور راہداری بھی سب کو جوڑے گی، میرے گرونانک کا بلاوا آیا تو آج آپ کی دھرتی پر آئی ہوں، راہداری سے دونوں ممالک میں محبت بڑھے گی۔

سدھو
نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، خون خرابہ بند ہونا چاہیے اور امن آنا چاہیے، پاک بھارت حکومتیں احساس کریں اور آگے بڑھیں، پاکستان نے ہماری جھولیاں بھر دی ہیں، سوچ کو بدلنا ہوگا جب کہ مذہب کو سیاست اور دہشت کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے۔

کرتار پور بارڈر کی افتتاحی تقریب سے قبل دربار کی تزئین و آرائش کا کام کیا گیا۔ پنڈال کی جگہ کو خوبصورتی کے ساتھ تیار کیا گیا جہاں انتظامیہ نے 4 ہزار کرسیاں لگائی گئیں۔ بابا گرو نانک کی آخری آرام گاہ پر ما تھا ٹیکنے کے لئے بڑی تعداد میں سکھ برادری بھی موجود تھے جن کی آؤ بھگت کے لئے لنگر خانہ کھولا گیا اور دربار کے منتظمین و سکھ یاتریوں نے اس پاکستانی اقدام پر خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان پہنچنے کے بعد سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے یہ سرحد کھولنے کا فیصلہ کرکے دونوں ملکوں کےعوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔

Post Views: 24
Tags: National News
Previous Post

پاکستان پرامن ملک،امن کی کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،صدر مملکت

Next Post

کرتار پور راہداری اور اپنے با با گرو نا نک .. انجم صحرائی

Next Post
کرتار پور راہداری اور اپنے با با گرو نا نک .. انجم صحرائی

کرتار پور راہداری اور اپنے با با گرو نا نک .. انجم صحرائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
کرتارپور: وزیراعظم عمران خان نے بھارتی سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی راہداری کرتار پور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ضلع نارووال میں کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ بھارت کی معروف شخصیت نوجوت سنگھ سدھو، بھارتی وزیر ہرسمرت کور اور ایچ ایس پوری سمیت بھارت کے سرکاری وفد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور انتہائی مقدس مقام ہے جہاں سکھوں کے پہلے گرو نانک نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے تھے اور یہیں ان کی سمادھی اور قبر بھی ہے۔ کرتارپور کوریڈور فیز 1 میں ساڑھے 4 کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے گی اور بارڈر ٹرمینل کمپلیکس بھی بنایا جائے گا جب کہ دریائے راوی پر 8 سو میٹر طویل پل اور پارکنگ ایریا بھی بنے گا۔ دوسرے فیز میں ہوٹل اور گردوارہ کرتار صاحب کی توسیع کی جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کرتارپور بارڈر کھلنے سے بھارتی سکھ یاتری بغیر ویزا پاکستان آئیں گے۔ عمران خان وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انسان چاند پر پہنچ چکا تو کشمیر کا مسئلہ حل کیوں نہیں ہوتا؟، ہندوستان دوستی کا ایک قدم بڑھائے تو ہم دو قدم بڑھائیں گے، ماضی کی زنجیریں توڑے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں جن کے درمیان جنگ کا سوچنا بھی پاگل پن ہے۔ شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کرتارپور راہداری کھولنے کا پوری دنیا نے خیر مقدم کیا، اسلام مذہبی رواداری کا درس دیتا ہے، بھارتی سکھ زائرین کا فاصلہ تین سے چار کلومیٹر رہ جائے گا۔ ہرسمرت کور بھارتی وزیر ہرسمرت کور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج دوریاں ختم ہورہی ہیں، جیسے بابا گرونانک نے سب کو جوڑا ویسے کرتار پور راہداری بھی سب کو جوڑے گی، میرے گرونانک کا بلاوا آیا تو آج آپ کی دھرتی پر آئی ہوں، راہداری سے دونوں ممالک میں محبت بڑھے گی۔ سدھو نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، خون خرابہ بند ہونا چاہیے اور امن آنا چاہیے، پاک بھارت حکومتیں احساس کریں اور آگے بڑھیں، پاکستان نے ہماری جھولیاں بھر دی ہیں، سوچ کو بدلنا ہوگا جب کہ مذہب کو سیاست اور دہشت کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے۔ کرتار پور بارڈر کی افتتاحی تقریب سے قبل دربار کی تزئین و آرائش کا کام کیا گیا۔ پنڈال کی جگہ کو خوبصورتی کے ساتھ تیار کیا گیا جہاں انتظامیہ نے 4 ہزار کرسیاں لگائی گئیں۔ بابا گرو نانک کی آخری آرام گاہ پر ما تھا ٹیکنے کے لئے بڑی تعداد میں سکھ برادری بھی موجود تھے جن کی آؤ بھگت کے لئے لنگر خانہ کھولا گیا اور دربار کے منتظمین و سکھ یاتریوں نے اس پاکستانی اقدام پر خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان پہنچنے کے بعد سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے یہ سرحد کھولنے کا فیصلہ کرکے دونوں ملکوں کےعوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.