ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)چیف آپریٹنگ آفیسرٹیوٹا اختر عباس بھروانہ نے کہا ہے کہ فنی او رپیشہ وارانہ تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے . نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر غربت اور بے روزگاری کاخاتمہ کیا جاسکتاہے . انہوں نے ان خیالات کاا ظہار ڈیرہ غازیخان کے ٹیکنیکل اداروں کے معائنہ کے دوران کیا . اس موقع پر زونل منیجر ناظر خان نیازی ، ڈسٹرکٹ منیجر انجینئر ندیم فاروق ، پرنسپل فیض محمد بزدار اور چیف انسٹرکٹر محبوب حسین خان بھی موجود تھے . چیف آپریٹنگ آفیسر اختر عباس بھروانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک سے غربت کے خاتمے اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں بہت سنجیدہ ہے او راس سلسلے میں ٹیوٹا نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر اپنا بھر پو رکردار ادا کر رہا ہے . والدین اور سول سوسائٹی نوجوانوں کو فنی تعلیم کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کریں . چیف آپریٹنگ آفیسر نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ڈسٹرکٹ منیجر انجینئر ندیم فاروق ، پرنسپل انجینئر فیض محمد بزدار اور شعبہ آٹو کے انچارج محبوب حسین خان کی کاوشوں کو سراہا.
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









