ڈیرہ غازیخان( صبح پا کستان). طلباؤطالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں نصابی کے سا تھ ہم نصابی سرگرمیاں اہمیت کی حامل ہیں اس ضرورت کے پیش نظر ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازیخان میں مختلف سرگرمیوں کاانعقاد کیا گیا ہے . یہ بات پرنسپل بریگیڈیئر (ر) خواجہ محمد اقبال نے علی بلاک میں ششم تا ہشتم اور نہم تا سیکنڈایئر کے طلباء کے مابین اردو اور انگریزی تقریری مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی. تقریب سے سینئر ہیڈماسٹر علی بلاک کوثر اقبال کے علاوہ میڈم کنیز ملک اور میڈم عائشہ طارق نے بھی خطاب کیا . انگریزی تقریری مقابلہ میں 15طلباء نے شرکت کی جن میں محمد سمیر ہاشم نے پہلی ، الریان نے دوسری اور محمد یاسر احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی . اسی طرح اردو تقاریر میں محمد طلحہ نے اول ، ہارون صادق نے دوم اور محمد حسنین نے سوم پوزیشن حاصل کی . محمد طہ ہاشمی نے مزاحیہ تقریر میں پہلی پوزیشن حاصل کی . نہم سے سیکنڈایئر کے طلباء میں سے احمد مصطفی نے پہلی اور محمد عثمان نے دوسری پوزیشن حاصل کی . تقریب کے اختتام پر پرنسپل خواجہ محمد اقبال نے سینئر ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا .