چوک اعظم (صبح پا کستان) نوجوانان توحید و السنت کے زیر اہتما پیغام قرآن کانفرنس منعقد کی گئی جس کے روح رواں مولانا امیر عبداللہ ضلعی امیرنے مسجد گلزار مدینہ وارڈ نمبر3 چوک اعظم میں خطاب کیا تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر3 جامع مسجد گلزار مدینہ میں گزشتہ روز پیغام قرآن کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں خصوصی خطاب مولانا علامہ عطاء اللہ بندیالوی علامہ مفتی نعیم الرحمن پیر طریقت سید شفاء اللہ شاہ بخاری نے خطاب کیا اور تمام مبلغین نے اس بات پر زور دیا کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک بنانا گناہ کبیرہ ہے اور اللہ کے پاک رسول کی بات پر عمل کرنا عین ایمان ہے تمام عبادات عبادت گاہوں میں ہوتی ہیں ہمارے ملک کی بد نصیبی ہے لوگ اپنی عبادت کو روڈ کی زینت بناتے ہیں جلوسوں کی شکل میں روڈ بند کر دیتے ہیں اور اربوں روپے کی سیکورٹی پر صرف ہوتے ہیں ملک کی بقاء کے لئے اربوں روپے کے ضیاع کو بچانے کے لئے تمام عبادات کو عبادت گاہوں تک محدود کیا جائے ضلع بھر سے عوامی سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت کثیر تعدادمیں سامعین نے پیغام قرآن کانفرنس میں شرکت کی مقررین نے کہا کہ پیغام قرآن کانفرنس کے زریعے ہر فرد کو توحید سنت کا داعی بننا چاہیے طاقت کے مطابق اس پیغام کو عام کریں مولانا امیر عبداللہ ضلعی صدر توحید سنت امیر نوجوانان سنت نے اپنے پیغام میں اپنے ملک میں امن و امان قائم کرنے کے لئے حکومت وقت کا ساتھ دینے اور ہر قدم ملک کے مفاد کے لئے بھر پور ساتھ دینے کا عزم کیا اس موقع پر مولانا عبداقدیر اعوان ڈاکٹر و حکیم طالب حسین مولانا عثمان حاجی شکور ماسٹر محمد رفیق ملک عبدالرشید حاجی خلیل حاجی منشاء کانفرنس میں شرکت کی