لیہ (صبح پا کستان) تھل جیپ ریلی ایسے میگا ایونٹ کو کامیاب بنانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ۔تھل جیپ ریلی کو بہتر ٹیم ورک کے نتیجہ میں ہی پایہ تکمیل تک پہنچایاجاسکتا ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے انتظامات کے جائزہ کے لیے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں تین روزہ تھل جیپ ریلی و میلہ کے پروگرامز کے لیے ڈیوٹی روسٹر ،دستیاب و عدم دستیاب وسائل ،ٹریک کی تیاری ،پنڈال لگانے ،کھیلوں کے مقابلوں کے انتظامات ،نیزہ باری کے مقابلے،گھوڑا و اونٹ ڈانس ،جھومر ،سٹالز لگانے ،فوڈ سٹریٹ کے قیام ،راستوں کو خوب صورت بنانے، بینرز اور جھنڈیاں لگانے ،موثر سیکورٹی ایسے امور کے بارے میں تفصیلی غور وخوص کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے افسران پر زور دیاکہ تھل جیپ ریلی و میلہ ضلع کی شناخت کے لیے نمایاں اہمیت کا حامل ہے جسے بھرپور انداز میں منعقد کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات عمل میں لائیں ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails








