لیہ ( صبح پا کستان )انصاف ہر شہری کا حق ،پولیس افسران انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں ، مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے ،فورس کو در پیش مسائل حل کیے جائیں گے، بہتر کارکردگی کا مظاہر کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ، ڈی پی او کی پولیس افسران کو دوران میٹنگ ہدایات،نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او نے عہدہ کا چارج سنبھال لیا، دفتر آمد پر پولیس کے دستہ کی سلامی، برانچز کا معائنہ۔
تفصیلات کے مطابق لیہ میں تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہر رحمان نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ،دفتر پولیس آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے ڈی پی او کو سلامی پیش کی ڈی پی او نے پولیس افسران سے منعقدہ میٹنگ میں ہدایات کرتے ہوئے کہا انصاف ہر شہری کا حق ہے ،پولیس افسران انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں ، مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے ، جرائم کی روک تھام ،قانون کی بالا دستی اور امن کے قیام میں پولیس افسران اپنا کردار ادا کریں ،فورس کو در پیش مسائل حل کیے جائیں گے، پولیس افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دیں ،بہتر کارکردگی کا مظاہر کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ، میٹنگ سے قبل ڈی پی او نے دفتر کی مختلف برانچز کا معائنہ کیا ،متعلقہ افسران سے ان کے کام بارے دریافت کیا ،ڈی پی او نے افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ۔