ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان )پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس پروفیسر سجاد حسین نے کہا کہ کرپشن اور لالچ نے ہمارے ذہنوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ایک رات میں کروڑ پتی بننے کا خواب ہمارے نوجوانوں کو جرائم کی طرف سے لے گیا ہے ہمیں کرپشن اور ناجائز طریقہ سے پیسے کمانے کی سوچ رکھنے والے افراد کی نہ صرف حوصلہ شکنی کرنی ہے بلکہ نوجوانوں جو کہ ہمارے مستقبل کے معمار ہیں میں کرپشن کی اس ناسور سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ آگہی دینے کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں قومی احتساب بیورو کی طرف سے کالج سطح پر ’’say no to corruption‘‘ کے عنوان سے تقریر ی مقابلہ کا انعقاد قابل تحسین اقدام ہے یہ بات انہوں نے گذشتہ روز کالج ہذا میں نیب کے زیر اہتمام کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام کے حوالے سے منعقدہ تقریر مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں گورنمنٹ کالج بوائز شاہ صدر دین اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین ڈیرہ غازی خان نے شرکت کی گورنمنٹ کالج بوائیزشاہ صدین کی قیادت پرنسپل فرحت عباس نے کی جبکہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی قیادت میڈم بشریٰ قریشی نے کیت تقریب میں نظامت کے فرائض پروفیسر منور حسین جتوئی نے سر انجام دئیے بوائز کالج کی ڈرامہ say no to corruption کی تیاری ارشد بلال ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کی نگرانی میں ہوائی جس میں جاوید اقبال ، حیدر بھائی ، محمد اسد ، کامران ، ارشاد حسین ، ذوالقرنین ، محمد ابراہیم ، اعجاز ، محمد طاہر ، نصراللہ ، سید ذوالفقار علی و دیگر شامل تھے فوکل پرسن محمد اسلم جتوئی نے مقابلہ کے نتائج کا اعلان کیا جس میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین نے پہلی پوزیشن جبکہ گورنمنٹ کالج بوائز شاہ صدر دین نے دوسری پوزیشن حاصل کی تقریب میں منور حسین جتوئی اور میڈم بشریٰ قریشی نے ججز کے فرائض سر انجام دئیے ۔