لیہ(صبح پا کستان )سپیشل پرسن معاشرے کی اجتماعی توجہ اور مددکے مستحق ہیں اس لیے حکومت پنجاب انکی فلاح و بہبود ،روزگار کے مواقع فراہم کرنے ،صحت وتعلیم کی سہولیات کے لیے مختلف پروگرامز کے تحت انہیں مستفید کررہی ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر رفاقت علی نسوانہ نے سفید چھڑی کے دن کے حوالہ سے منعقدہ آگہی سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیمینار کی صدارت چیئرمین ایم سی لیہ حافظ جمیل احمد نے کی۔اے ڈی سی آر فخرالاسلام ڈوگر،سی ای او صحت ڈاکٹرآغاتوحید احمد خان ہمراہ تھے۔تقریب میں طلبہ محمد ذیشان ،عبدالرحمان ،سمیع اللہ ،کاشف رضا،خضرحیات نے ملی نغمے ،نظمیں اورتقاریر کے ذریعے شرکاء کو اپنی صلاحتیں دیکھائی جنہیں خوب داد دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام قدرت ہے ہر انسان میں تمام صلاحتیں موجود ہوتی ہیں اور ایسے افراد خصوصی اہمیت کے حامل ہیں جن میں کسی صلاحیت کی کمی ہے جس کے لیے حکومت پنجاب یکساں طور پر براہ راست مالی امداد کے علاوہ زندگی کے تمام شعبوں میں مختلف پروگرامز کے ذریعے مستفید کررہی ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سوشل ویلفیئر مشتاق حسین نے کہا کہ سفید چھڑی انٹرنیشنل ڈئے منانے کا بنیادی مقصد معاشرے کی توجہ ،خصوصی افراد کی جانب مبذول کروانا ہے ۔انہوں نے کہا حکومت پنجاب کے تین فیصد کے کوٹہ کے تحت ضلع لیہ کے سرکاری اداروں میں 112سپیشل پرسن کو ملازمتیں دی گئیں ہیں ،خدمت کارڈ کے ذریعے 799افراداور رعایتی سفری کارڈ کے ذریعے 38افراد مستفید ہورہے ہیں،پنجاب بیت المال کے ذریعے 66مستحقین کو4لاکھ 23ہزار روپے مالی امداد فراہم کی گئی ہے اور تفریحی سہولیات کے سلسلہ میں بلائنڈ بچوں کے دوکرکٹ میچ بھی ڈپٹی کمشنر کے تعاون سے کرائے جاچکے ہیں جبکہ ضلع لیہ میں 5902افراد سپیشل پرسن کے طور پر رجسٹرڈ ہیں ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر رفاقت علی نسوانہ ،چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد ،اے ڈی سی آر فخرالاسلام ڈوگرنے خصوصی افراد میں سفید چھڑیاں تقسیم کیں ۔تقریب میں ڈی ڈی بہبود آباد ی جاویداشرف ،اے ڈی تعلیم عبدالرحیم ،فوکل پرسن پرنسپل سپیشل ایجوکیشن محمد اسلم سہو،میڈیا نمائندگان،تعلیمی اداروں کے بچوں اور والدین کی کثیرتعداد نے شرکت۔