لیہ ( صبح پا کستان ) تھانہ کوٹ سلطان پولیس کی بروقت کاروائی ،کم سن بچے سے زیادتی کا ملزم گرفتار ،تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ سلطان پولیس نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے کم سن بچے سے زیادتی کا ملزم گرفتا ر کر لیا ہے ،ملزم محمد عمران نے کم سن محمد عبداللہ جس کی عمر 05سال ہے کے ساتھ بد فعلی کی جس پر پولیس نے محمد عبداللہ کے والد محمد نواز کی مدعیت میں ایف آئی آر کا اندراج کر کے ملزم کو کچھ ہی دیر بعد گرفتار کر لیا ،سب انسپکٹر احمد یار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کم سن بچے کے ساتھ زیادتی انتہائی شرمناک فعل اور انسانیت کی تذلیل ہے ،ایسا فعل کرنے والے درندہ صفت ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی ،کم سن بچے اور اس کے والدین کو ہر صورت انصاف مہیا کیا جائے گا ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails








