لیہ (صبح پا کستان)گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے منانے کا بنیادی مقصد طلبہ کو بہتر صحت کے لیے بنیادی اصولوں سے آگہی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بیماریوں سے محفوظ بنا نا ہے ۔یہ بات اس حوالے سے ایم سی ہائی سکول لیہ میں منعقدہ آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوے ڈی او تعلیم ذوالفقار علی سہرانی نے کہی۔سیمینار کا اہتمام پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تعاون سے کیا گیا تھاجس میں بچوں کو صحت وصفائی کے موضوع پر بھرپور لیکچر ز اور ہاتھ دھونے کے عملی مظاہرہ کے ذریعے آگہی دی گئی ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی او توکل حسین نے کہا کہ ضلع بھر کے پندرہ سو سے زائد پرائمری او ر مڈل سکولوں میں بنیادی صحت کی آگہی کے پروگرام کیے جاچکے ہیں اور سکولو ں میں واش بیسن ،لیکوڈ سوپ مرحلہ وار لگائے جارہے ہیں۔سیمینار سے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے سی ڈی او حسن غفور ،ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر مالنیوٹریشن ملک اورنگزیب ،کیمونٹی موبلائزر محمد عمران ذکی نے حفاظتی تدابیر اور بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیے۔