ڈیرہ غازیخان( صبح پا کستان )کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن طاہر خورشید نے تونسہ شریف کا دورہ کیاڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی ہمراہ تھے کمشنر نے اے سی آفس تونسہ میں متعلقہ افسران کا اجلاس طلب کیا اور سکیموں کے بارے میں بریفنگ لی کمشنر نے تونسہ سیوریج،ڈرینیج اور ٹف ٹائلز کی تنصیب کے منصوبہ کی تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے تعمیراتی کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کے عمل کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر نے کہا کہ دوبارہ ٹینڈر کا اشتہار دیتے ہوئے منصوبہ جلد مکمل کیا جائے کمشنر نے ڈویژن بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال کا تصویری اور ویڈیو ریکارڈ تیار کرنے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ سکیموں کی تکمیل تک مختلف مراحل کا تصویری،ویڈیو ریکارڈ بنایا جائے ڈویژن کے لئے ویب سائٹ متعارف کرائی جائیگی ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات جیو ٹیگ اور ٹائم ٹیگ کے ساتھ متعلقہ تصاویر اور ویڈیو ویب سائٹ/ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ ہوں گی۔ کمشنر نے تونسہ سیوریج وڈرینیج سکیم کا جائزہ لیاکمشنر نے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کا بھی دورہ کیا اورہسپتال کی ری وائمپنگ کے کام کا جائزہ لیا انہوں نے ٹائل ورک روک کر فرش اور دیواروں کو کھردرا کرکے ٹائل لگانے کی ہدایت جاری کیں۔کمشنر طاہر خورشید نے کہا کہ ہسپتال میں کم سے کم پانچ بیڈ کا کارڈیالوجی وارڈ قائم کیا جائیگاجس کے لیے ضروری مشینری اور دیگر آلات فراہم کئے جائیں گے کمشنر نے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیاداخل مریضوں کی عیادت کی اور فراہم طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں کمشنر نے استقبالیہ اور پرچی کاونٹرز کا بھی معائنہ کیا اور لوگوں سے فیس کی وصولی کے بارے میں معلومات لیں کمشنر نے میڈیکل سٹور کے معائنہ کے دوران سٹاک رجسٹر چیک کیا اور روزانہ کی بنیاد پر جاری کی گئی ادویات کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی. انہوں نے ٹراما سنٹر کے لئے سی ٹی سکین،ڈیجیٹل ایکسرے اور دیگر مشینری کے لئے فوری سفارشات بھجوانے کا حکم دیا۔کمشنر کو بتایا گیا کہ ہسپتال کو 240 بستر تک اپ گریڈ کرنے کی سفارشات تیار کرلی گئی ہیں۔کمشنر نے تونسہ شہر کے پارک کا بھی دورہ کیا اور پارک کو تیار کرکے خواتین اور بچوں کے لئے مخصوص کرنے کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ پارک میں بہتر سکیورٹی کے لئے بھی انتظام کیا جائے۔کمشنر نے کمال پارک کا بھی دورہ کیا انہوں نے پارک کی زمین کا ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا اور کہا کہ136 کنال کے حامل پارک کا پی ای اے سے ڈیزائن تیار کرایا جائیگا۔کھجور اور دیگر سایہ وپھلدار اور خوبصورت پودے لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پارک میں پانی سے خراب نہ ہونے والے آلات اور مشینری نصب کی جائے۔