چوک اعظم (صبح پا کستان ) ڈویزنل پبلک سکول میں کلاسز کے اجرا میں تاخیر پر پر امن اجتجاجی لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے انجمن تاجران شہری اتحاد پریس کلب سمیت متعدد سماجی کاروباری اور سیاسی جماعتوں کے عہدیداران اور ممبران کا مشاورتی اجلاس بلوایا جا رہا ہے تفصیل کے مطابق لیہ روڈ چوک اعظم میں دانش سکول کی بجائے حکومت پنجاب کی طرف سے ڈیرہ غازیخان ڈویزن میں چوک اعظم میں تعمیر کیا جانے والہ ڈویزنل پبلک سکول میں گزشتہ کئی سالوں سے کلاسز کا اجرا نہ کیا گیا اس ضمن میں انجمن تاجران شہری اتحاد پریس کلب سمیت متعدد سماجی سیاسی تنظیموں کا نمائندہ اجلاس کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اجلاس طلب کیا جارہا ہے محمد عمر شاکر صدر کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈویزنل پبلک سکول میں کلاسز کی تاخیر پر امن احتجاج کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ کلاسز کے اجرا میں تاخیر کے سبب نو تعمیر شدہ عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور بھوت بنگلہ میں تبدیل ہو رہی ہے جبکہ طلبہ طالبات بھاری فیسیں ادا کر کے پرائیویٹ اکیڈیمیز اور تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں