لیہ ( صبح پا کستان )ضلعی پولیس کی طرف سے بھرپور سیکورٹی انتظامات ،محرم الحرام کا پُرامن انعقاد،قیام امن کیلئے جدیدٹیکنالوجی کا استعمال،حساس ایام میں پولیس اہلکاران نے جذبہ سے سرشارہوکر فرائض سرانجام دیئے،بہترین سیکورٹی انتظامات پر سوّل سوسائٹی کی طرف سے خراج تحسین،ڈی پی او کی اپنی پوری ٹیم کوشاباش اورپُرامن انعقادپر مبارکباد ،معاملات کی پاسداری ،اتحاد بین المسلمین کے فروغ ،امن وامان کا قیام اور انتظامیہ سے بھرپور تعاون پر ممبران امن کمیٹی ،تمام مکاتب فکر کے اراکین اور منتظمین مجالس وجلوس کوخراج تحسین ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع لیہ میں بھی یوم عاشورپر منعقدہ عزاداری کے 103جلوس اور 199مجالس پر بھرپور سیکورٹی انتظامات کئے گئے ڈی پی او اور ڈی سی او لیہ دن بھر مختلف شہروں میں جاری عزداری پروگرام پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے رات 9 بجے تک ضلع بھرمیں جاری پروگرام بخیروعافیت اختتام پذیرہوئے محرم الحرام کے پُرامن انعقادکیلئے ضلعی پولیس کی طرف سے بھرپور سیکورٹی انتظامات کئے گئے تمام جلوس ومجالس پر کثیرتعداد میں اہلکاران تعینات کئے گئے ۔مجالس وجلوس کی مانیٹرنگ کیلئے CCTVکیمرے کے علاوہ جدیدٹیکنالوجی کابھی استعمال کیاگیا مجالس میں داخل ہونے والے مشکوک اشخاص کی بائیومیٹرک کے ذریعے تصدیق جبکہ جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے خودساختہ منفردنوعیت کی جدید آلات سے لیس کمانڈ&کنٹرول وین کابھرپور استعمال کیاگیا دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاران بھی جذبہ سے سرشارہوکر ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے اورتمام پوائنٹس پر تعینات اہلکاران انتہائی ہشاش بشاش اور چاق وچوبندہوکر ڈیوٹی کرتے رہے بہترین سیکورٹی انتظامات اورمحرم الحرام کے پُرامن انعقادپر سوّل سوسائٹی ،میڈیاکی طرف سے پولیس کو بھرپور خراج تحسین پیش کیاگیا ڈی پی او نے بھی بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر تمام افسران واہلکاران کو شاباش اورمحرم الحرام کے پُرامن انعقادپر مبارکباد دی اوراسی جذبہ سے فرائض سرانجام دینے کی ضرورت پر زوردیا ڈی پی او لیہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ معاملات کی پاسداری اتحاد بین المسلمین کے فروغ ،امن وامان کا قیام اور انتظامیہ سے بھرپور تعاون پر ممبران امن کمیٹی ،تمام مکاتب فکر کے اراکین اور منتظمین مجالس وجلوس کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جبکہ قیام امن کیلئے ممبران اسمبلی کی مشترکہ کوششیں بھی قابل تعریف ہیں انھوں نے کہاکہ پولیس کے تمام شعبوں کی ان تھک محنت کے سبب ہی پُرامن انعقادممکن ہوا پولیس کے علاوہ دیگر محکمہ جات جن میں ریسکیو1122، سوّل ڈیفنس ،محکمہ صحت نے بھی احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔