• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم

webmaster by webmaster
ستمبر 20, 2018
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم

لیہ (صبح پا کستان )صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم نے کہا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی پرامن پاکستان کے لیے لازمی جزو ہے ۔عاشورہ محرم الحرام کے دوران اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارے کی فضاء کو پروان چڑھا کر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیاجائے۔انہوں نے یہ بات ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں عاشورہ محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سردار شہاب الدین سیہڑ،ڈپٹی کمشنر رفاقت علی نسوانہ ،اے ڈی سی آرفخرالاسلام ڈوگر،اے سی لیہ شاہدعباس کاٹھیا ،کروڑلیاقت علی گیلانی ،چوبارہ عبدالرزاق ڈوگر ،سی ای او صحت ڈاکٹر آغا توحید احمد خان ،ایس پی انوسٹی گیشن محمد باقراور متعلقہ افسران موجودتھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں حکومت پنجاب وزیر اعلی کی ہدایات کے مطابق تمام ضروری اقدامات اُٹھارہی ہے ۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں حکومت انہیں ہرممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔ڈپٹی کمشنر رفاقت علی نسوانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 1778مجالس عزاء منعقدہوں گی جن میں سے 160اے کیٹگری کی ہیں ۔ڈی سی نے بتایا کہ مرکزی جلوس سمیت دیگر مجالس اور مذہبی مقامات کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور ایمرجینسی ڈاکٹرز و ریسکیو 1122 سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے ڈیوٹیاں تفویض کردی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آرمی کی دو جبکہ رینجرز کی ایک کمپنی ضلع میں تعینات کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی نقطہ نظر سے دریائی پتن 9اور 10محرم الحرام تک سیل کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزیدبتایا کہ ضلع میں 28مقررین کی زبان بندی کی گئی ہے جبکہ 50مقررین کا ضلع میں داخلہ منع کیا گیا ہے ۔بعدازاں صوبائی وزیر نے امام بارگاہ حسینیہ کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

Tags: layyah news
Previous Post

شاعرہ طاہرہ تسنیم کااُردوشعری مجموعہ ’’نقشِ کفِ پا‘‘ تحریر ۔محمد عمر شاکر

Next Post

بھارت مذاکرات کیلیے تیار نہیں تو ہمیں بھی کوئی جلدی نہیں، وزیرخارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لیہ (صبح پا کستان )صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم نے کہا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی پرامن پاکستان کے لیے لازمی جزو ہے ۔عاشورہ محرم الحرام کے دوران اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارے کی فضاء کو پروان چڑھا کر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیاجائے۔انہوں نے یہ بات ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں عاشورہ محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سردار شہاب الدین سیہڑ،ڈپٹی کمشنر رفاقت علی نسوانہ ،اے ڈی سی آرفخرالاسلام ڈوگر،اے سی لیہ شاہدعباس کاٹھیا ،کروڑلیاقت علی گیلانی ،چوبارہ عبدالرزاق ڈوگر ،سی ای او صحت ڈاکٹر آغا توحید احمد خان ،ایس پی انوسٹی گیشن محمد باقراور متعلقہ افسران موجودتھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں حکومت پنجاب وزیر اعلی کی ہدایات کے مطابق تمام ضروری اقدامات اُٹھارہی ہے ۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں حکومت انہیں ہرممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔ڈپٹی کمشنر رفاقت علی نسوانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 1778مجالس عزاء منعقدہوں گی جن میں سے 160اے کیٹگری کی ہیں ۔ڈی سی نے بتایا کہ مرکزی جلوس سمیت دیگر مجالس اور مذہبی مقامات کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور ایمرجینسی ڈاکٹرز و ریسکیو 1122 سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے ڈیوٹیاں تفویض کردی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آرمی کی دو جبکہ رینجرز کی ایک کمپنی ضلع میں تعینات کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی نقطہ نظر سے دریائی پتن 9اور 10محرم الحرام تک سیل کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزیدبتایا کہ ضلع میں 28مقررین کی زبان بندی کی گئی ہے جبکہ 50مقررین کا ضلع میں داخلہ منع کیا گیا ہے ۔بعدازاں صوبائی وزیر نے امام بارگاہ حسینیہ کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.