لاہور( صبح پا کستان) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت پنجاب کابینہ کاپہلا اجلاس تقریبا ساڑھے تین گھنٹے جاری رہا ۔ پنجاب کا بینہ کا پہلا اجلاس سادگی اور کفایت شعاری کا آئینہ دار تھا ۔ اجلاس کے شرکاء کو صرف چائے اور بسکٹ پیش کئے گئے۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نماز جمعہ کیلئے 30 منٹ کا وقفہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزراء نے وزیر اعلی آفس کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی ۔اجلاس کے دوران سینئر وزیر عبدالعلیم خان اور دیگر وزراء نے وزارت اعلیٰ کے منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی اور ملکر ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کابینہ کے اراکین نے کہا کہ آپ کی کامیابی عمران خان کی کامیابی ہے اور ہم صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے قدم سے قدم ملا کر چلیں گے ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









