لیہ (صبح پا کستان )ہالینڈ میں نبی کریم ﷺ کی شان کے خلاف بنائے جانے گستاخانہ خاکوں خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی چیرمین محمد اسلم خان ،مرکزی وصوبائی صدر پنجاب صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری کی اپیل پرملک بھر کے دیگر اضلاع کی طرح لیہ میں بھی مکمل قلم چھوڑ ہرتال رہی اور دفاتر کو تالے پڑے رہے دور دراز سے آنے والے سائلان کو شدید دشواری کا سامنا رہاایپکا ضلع لیہ کے زیر اہتمام پریس کلب لیہ سے ٹی ڈی اے چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایپکا ضلع لیہ کے صدر رانا افضل، سنیئر نائب صدر سید نادرحسین بخاری ، سنیئر نائب صدر دوئم، محمد نواز خان زؤر بلوچ۔، نائب صدر اول چوہدری فرقان خورشید گجر، جنرل سیکرٹری محبوب حسین ساجد، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محبوب حسین ثاقب، فنانس سیکرٹری بابر ذیشان ملانہ ، صدر تعلیم یونٹ لیہ ملک الہی بخش جوتہ، صدر مونسپل کمیٹی یونٹ لیہ نعیم اللہ خان کھتران، صدر انہار یونٹ لیہ ملک محمد اصغر جونی،صدر ذراعت یونٹ لیہ قاضی محمد آصف اور صدر ایپکا ہائی وے یونٹ لیہ مشتاق احمد انصاری نے کی۔ مظاہرین ریلی میں تمام راستہ نعرہ بازی کرتے رہے جس میں گستاخ کا ایک علاج ۔ الجہاد، الجہاد، ہالینڈ مردہ باد، غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے جیسے نعرے شامل تھے ٹی ڈی اے چوک پہنچ کر ریلی احتجاج جلسے کی شکل اختیار کر گئی جس میں مقرر ین نے خطاب کرتے ہوئے اتحاد اُمت مسلمہ پر زور دیا اور پاکستان سمیت اُ مت مسلمہ کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اُو آئی سی کا اجلاس طلب کر کے ہالینڈ کی حکومت سے مطالبہ کیا جائے کہ کستاخوں کے خلاف ایکشن لے کر کڑی سزا دے کیونکہ کستاخوں کے عمل سے دنیا کے امن کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔ مقررین نے مزید مطالبہ کیا کہ جب تک ہالینڈ کی حکومت کستاخوں کے خلاف ایکشن نہیں لیتی اُس وقت ہالینڈ کے ساتھ مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ایپکا کے احتجاجی جلسے سے ضلعی صدر ایپکا لیہ رانا محمد افضل، جنرل سیکرٹری محبوب حسین ساجد ، صدر ایپکا تعلیم یونٹ لیہ ملک الہی بخش جوتہ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔