• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

سپریم کورٹ نے این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم معطل کردیا

webmaster by webmaster
اگست 11, 2018
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
سپریم کورٹ نے این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم معطل کردیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے لاہورکے حلقہ این اے 131 میں ووٹوں کی گنتی سے متعلق لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 پرخواجہ سعد رفیق کی درخواست پر ووٹوں کی گنتی کا حکم دیا تھا تاہم حلقے میں غیرسرکاری طورپرکامیاب قرار دیئے گئے عمران خان نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے عمران خان کی درخواست کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ حلقے کا نتیجہ آچکا ہے، اس صورت میں حلقے کی نمائندگی کیسے روک سکتے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کے معاملات میں ہائی کورٹ کیسے مداخلت کرسکتی ہے۔

سعد رفیق کے وکیل نے عدالت کے روبروموقف اختیار کیا کہ عمران خان نے نشست برقرار رکھی تو ٹربیونل سے رجوع کریں گے، جیت کا مارجن 5 فیصد سےکم ہو تو دوبارہ گنتی ہوسکتی ہے، ریٹرننگ افسر کو دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرنے کا اختیارہے۔ عمران خان نے بھی تمام حلقے کھولنے کا کہا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ سیاسی تقریر ہے اور اس کا سیاسی طور پر جائزہ لیں گے۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔

واضح رہے کہ این اے 131 میں عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو انتہائی کم مارجن سے شکست دی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ نے سعد رفیق کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا اور تاحکم ثانی حلقے سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے سے روک دیا تھا۔

Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔ یوم آزادی کی تقریبات سادہ مگر پروقار اندازمیں منائی جائیں گی،ڈی سی لیہ

Next Post

لیہ،چوبارہ کے صحرائے تھل میں سرکاری زمین کی حمزہ شہباز کو مبینہ الاٹمنٹ کی تحقیقات شروع،ریکارڈ طلب

Next Post
لیہ،چوبارہ کے صحرائے تھل میں سرکاری زمین کی حمزہ شہباز کو مبینہ الاٹمنٹ کی تحقیقات شروع،ریکارڈ طلب

لیہ،چوبارہ کے صحرائے تھل میں سرکاری زمین کی حمزہ شہباز کو مبینہ الاٹمنٹ کی تحقیقات شروع،ریکارڈ طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے لاہورکے حلقہ این اے 131 میں ووٹوں کی گنتی سے متعلق لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 پرخواجہ سعد رفیق کی درخواست پر ووٹوں کی گنتی کا حکم دیا تھا تاہم حلقے میں غیرسرکاری طورپرکامیاب قرار دیئے گئے عمران خان نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے عمران خان کی درخواست کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ حلقے کا نتیجہ آچکا ہے، اس صورت میں حلقے کی نمائندگی کیسے روک سکتے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کے معاملات میں ہائی کورٹ کیسے مداخلت کرسکتی ہے۔ سعد رفیق کے وکیل نے عدالت کے روبروموقف اختیار کیا کہ عمران خان نے نشست برقرار رکھی تو ٹربیونل سے رجوع کریں گے، جیت کا مارجن 5 فیصد سےکم ہو تو دوبارہ گنتی ہوسکتی ہے، ریٹرننگ افسر کو دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرنے کا اختیارہے۔ عمران خان نے بھی تمام حلقے کھولنے کا کہا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ سیاسی تقریر ہے اور اس کا سیاسی طور پر جائزہ لیں گے۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ واضح رہے کہ این اے 131 میں عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو انتہائی کم مارجن سے شکست دی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ نے سعد رفیق کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا اور تاحکم ثانی حلقے سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے سے روک دیا تھا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.