• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

خان صاحب ہوشیار رہیں ان مطالبہ کرنے والوں سے ۔ منصور حسن ھاشمی

webmaster by webmaster
اگست 1, 2018
in کالم
0
خان صاحب ہوشیار رہیں ان مطالبہ کرنے والوں سے ۔ منصور حسن ھاشمی

طالب علمی کے دور میں والد صاحب نے میر سہولت کے لئے ایک باورچی/ ورکر مولوی محمود کو میرے ساتھ نتھی کردیا ۔ اس بے چارے کو کھانا پکانا تو آتا نہیں تھا لیکن تجرباتی طور پر سالن بنانا ،سبزی کاٹنا ، گوشت لانا اور "کنی ” (دیگچی) چڑھانا تو سب کو آتا ھے وہ سالن کو گیس پر چڑھا کر(اس وقت گیس چولہوں میں آتی تھی) اکثر کوئی نہ کوئی مصروفیت ایسی ڈھونڈتا اور اپنے ہی سالن کھا کھا کر اس کے پیٹ کی جو حالت تھی اس وجہ سے ٹائلٹ اس کی سب سے بہترین جگہ بن جاتی اور اس نے جو کڑکی دیگچی کی صورت میں لگائی ھوتی اس میں میرا پھنسنا سو فیصد ھوتا کہ جلتی دیگچی کو اتارنے کے خیال سے جیسے ہی دیگچی کو ہاتھ لگاتا وہ کہیں نہ کہیں سے برآمد ھوتا اور نعرہ مارتا کہ میاں صاحب تساں چونکہ دیگچی نوں ہتھ لایا اے تاں ہہن اس دا دم ترٹ گیا اے تے سالن یا چاول خراب ھو گئے ہہن۔

خان صاحب کشمیر کا مسئلہ منسٹر انکلیو میں رہنے والے ایک مفت خورے مولوی نے اس دیگچی نوں دم تے چڑھایا ھوا ھے ۔ ڈیمز کو نہ بننے دیکر سب پارٹیوں اور فنانشل "پارٹیوں ” نے کے پی کے، سندہ اور بلکہ سب صوبوں میں اس پوزیشن میں لے آئے ہیں کہ اب تھر تو اپنی جگہ، پاکستان میں ،زراعت اور دوسرے شعبوں میں تھرتھلی مچنے والی ھے ٹرینوں اور بسوں اور موٹر ویز کے چکر میں ڈال کر کنسٹرکشن سے لیکر زمینوں کے کمیشن پچھلے چالیس سال سے کچھ نہیں ھوا سوائے کمیشن مافیا کے جس سے کسی نے لندن میں محل اور کسی نے اکیس اکیس پراپرٹیاں بنائی ہیں۔ہسپتالوں کی کمی سے لوگوں کی نسل در نسل بلبلاتی رہی ھے پینے کے پانی کے بدترین معیار نے اگر زیادہ نہیں تو آدھی نسل کو بیمار اور کرب میں مبتلا کر دیا ھے ۔ ہیپاٹائٹس ،جلدی اور جسمانی بیماریوں کی بھرمار ھے

خان صاحب ! بائیس کروڑ یا زیادہ آبادی کے ملک میں سے صرف ایک صوبے میں دس کروڑ آبادی ھے۔ اور اس کو علیحدہ نہ کرنے کے پیچھے خالصتا اپنی مفاد پرستی ،وسائل ہڑپ کرنا اور تقریبا سات کروڑ لوگوں کے وسائل چوری کرکے صرف اپنی سیٹوں کو پکا کیا گیا ھے ۔ اور ان کو شئیر پچیس فیصد آبادی پر لگایا گیا ھے

خان صاحب انٹرنیشنل ریلیشن کی تباہی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ھے کہ کوئی ملک ان چوروں کو بچانے کو بھی تیار نہیں ۔حالانکہ ریڈ وارنٹ پہلے بھی تھے.انہوں نے پاکستان کے فارن مشنز کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی انتہا کر دی ھے اور اس کی پرائم مثال قطر، دوحہ اور امریکہ جیسے ملک میں بھی صرف ان لوگوں کو لگایا گیا ھے جو ان کو منی لانڈرنگ میں مدد دے سکیں …ان لوگوں کے پاس نہ تو کوئی ٹرینگ نہ تجربہ وہ۔کیسے دنیا کے منجھے ھوئے سفیروں کے روپ میں ایجنسیز کے ایجنٹوں کو کیسے ٹیکل کر سکتے ہیں ۔ ان کی واحد کوالیفیکشن صرف یہ کہ قطری خط، قطریوں کو شکار ، یا ان ہوس کے پجاریوں کے بیرون ملک دوروں کے وقت ان کی تفنن طبع کے انتظامات کریں اور خوشامدی ٹولہ بنے رہیں ۔ ان کے انٹر نیشنل ریلیشن کے ساتھ زیادتی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ موجودہ برطانوی وزیراعظم اور سابقہ وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات میں نواز شریف کے ساتھ ایک ایسا آدمی بھی موجود تھا جو پاکستان کی عدالتوں میں چار قتل میں مطلوب تھا ۔ بیرون ملک دوروں کے وقت ان کے اردگرد مالشئیے ٹائپ لوگوں کی موجودگی نے حقیقی ڈپلومیٹس کو بددل، بے دم اور تھکا دیا ھے اور اس وجہ سے اکثر ملکوں میں صرف تماشا ھوتا ھے کوئی حقیقی کمرشل ایکٹیویٹی محال رہے ھے ۔ یہ تو چین کی مہربانی سمجھیں یا آصف زرداری کا واحد کارنامہ یا چین کی اپنی مجبوری کہ اس نے اپنے بھاری فوائد کے عوض پاکستان کو کچھ فائدے دینا شروع کئے ہیں۔ ایران کے ساتھ غلط پالیسی سی بلوچستان کو نقصان اور گیس کی ڈیل کو سبو تاژکیا گیا ۔ اور سعودی عرب کو اتنی دفعہ ذاتی مفاد کی خاطر استعمال کیا کہ وہ بھی پاکستان کوبوجھ سمجھتےہیں

خان صاحب گھوسٹ سکول، پولیس کا ناکام سسٹم جس کو سیاسی جماعتوں نے استعمال کیا، ہسپتالوں کی دگر گوں حالت ،انتظامیہ کے اندر انتہائی کرپشن اور مالی بے قاعدگیوں، بجلی کے پراجیکٹس میں کرپشن ،غیر معیاری کمپنیوں اور بد دیانتی سے کئے گئے فیصلوں کی وجہ۔سے مزدرو، ملیں اور بجلی سے چلنے والے کام ،فیکٹریاں یا تو بند ھو چکی ہیں، بنگلہ دیش، دوبئی، ملائشیا یا کسی اور قریبی ممالک میں شفٹ ھو چکے ہیں یا بد حالی کا شکار ہیں ۔

خان صاحب آئی ایم۔ایف سے اپنے تعیش اور کرپشن اور چور بازاری اور غیر ترقیاتی کاموں کے لئے لئے گئے قرضوں نے نکو نک کر دیا ھے ۔اور پیارے پاکستان کا ہر پیارا بچہ،بزرگ قرضے کے بوجھ تلے دبا ھے ۔ب جبکہ آپ کو بمشکل کچھ ووٹوں کی برتری ملی ھے اور کامیابی نصیب ھوئی ہے یہ پرانے کھلاڑی گدھ کی طرح ارد گرد منڈلانا شروع ھو گئے ہیں ۔ محمود مولوی ٹوائلیٹ میں یا کہیں گھات لگائے بیٹھا ھے کہ آپ دیگچی کو ہاتھ لگائیں اور وہ بے دم ھونے کا ورد شروع کرے ۔ اور چاول کی جگہ بھت یا سالن خراب ھونے کا الزام آپ پر لگائیں ۔ اب سے آپ کو سنانا شروع کر چکے ہیں کہ آپ نے بجلی کا ریٹ کم۔کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ جی ہاں کیا تھا لیکن بجلی کی کمی اور اس ذلالت کا ذمہ دار کوئی اور تھا ۔پٹرول کی قیمت کم کریں گے ،جی ضرور کریں سانس لو۔ صوبہ بنائیں گے یہ ایک قانونی اور انسانی حق ہے لیکن جہاں ستر سال صبر کیا ستر دن یا سات سو دن تو رکو۔ اب سے یہ پرانے کھلاڑی مظلومیت کی بکل مار کر کہیں گے پولیس کو ٹھیک نہیں کیا ۔انتظامیہ کو ٹھیک نہیں کیا ،یہ نہیں کیا وہ کرنا ضروری تھا ۔ اور جلدی جلدی دیگچی سے ڈھکن اٹھانے پر مجبور کریں اور جس دیگچی میں وہ پچھلے ستر سال سالن نہیں بنا سکے اس کو الزام آپ پر سکیپ گوٹ بنا کر مڑھ دیں گ

خان صاحب ان ووٹرز کا تو قصور نہیں جنہوں نے آپ پر بھروسا کیا ھے لیکن ووٹ آپ کو پیپلزپارٹی یا نونی مافیا سے نہیں ملا ۔ بلکہ عوام کی طرف سے ملا ھے ۔ انہوں نے آپ پر اعتماد کیا ھے جب آپ نے ان کو بتایا اور بار بار بتایا کہ یہ پارٹیاں اپنی اپنی باریاں بنا کر ملک لوٹتے رہے ہیں ۔اور آپ کے بچوں کا۔حق مارتے رہے ہیں ۔ ان میں سے بہت سوں نے آپ پر اعتبار کیا ھے ۔ آپ کو یہ سب اس لئے کہا ھے کہ ان کے ٹریپ میں مت آئیں ۔ اس کا حل اور لوگ بھی کہیں گے اور بہت سے مخلص لوگ کہیں گے ۔ ھماری سمجھ کے مطابق ان کو شٹ اپ کال دیں کہ تم نے ستر سال میں جو کچھ کیا ھے سب کو معلوم ھے ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے جھوٹے دعوی کرتے رہے۔ نورا کشتی دکھاتے رہے اب چپ کرو۔ اور ساتھ میں احتساب کے اداروں کو کھلا ہاتھ دیں ۔ ان کی اسمبلیوں میں تعداد خودبخود آدھی رہ جائے گی کیونکہ ان میں سے ابھی تو بڑا چور پکڑا گیا ھے ۔ باقی سینکڑوں پکڑے جانے ہیں ۔ اور نا اہلیت ان کا مقدر بنے گی انشااللہ ۔

خان صاحب لوگ واہ کو آئی ایم ایف سے بارہ بلین کا قرضہ لینے کا مشورہ دیں گے۔ پلیز ایسا نہ کریں ۔ ضد کر جائیں ۔ آج بھی دنیا میں وہی لوگ موجود ہیں جنہوں نے ایک۔سیٹ ھونے کے باوجود آپ کو کئی پراجیکٹس کے لئے اربوں کے فنڈ دئیے ۔ آپ کہیں گے تو وہ اپنی جیبیں خالی کر دیں گے ۔ فنانشل ایمرجنسی لگائیں ۔ کھلاڑیوں کو کہیں کہ نمائشی میچ کھیل کر پیسے بنائیں ۔ اداکاروں کو کہیں عوام میں نکلیں ۔ ڈرامے کریں ،میلے لگائیں ۔ نمائشی بازار لگائیں اور فنڈ ریز کریں۔ ایف بی آر اور دوسرے اداروں کے ذریعے قرضے معاف کرنے اور کروانے والو سے قرضے وصول کریں ۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وصولی کریں ۔ ایک ایمنسٹی کا اعلان کریں کہ ایک ماہ میں اگر پیسے واپس کردئے تو کوئی مقدمہ نہیں ھوگا ورنہ گرفتاری اور ای سی ایل پر ڈالیں ۔ اس اوورسیز شہریوں سے اپیل کریں وہ آپ پر اعتبار اور پیار کرتے ہیں ۔ ملک میں ہزاروں لاکھوں ایکڑ زمیں پر قبضہ مافیا قابض ھے ،پولیس، فوج کی مدد سے اسے خالی کروائیں ، ہزاروں عمارتیں ، اور سرکاری رہائش گاہیں جو صرف عیاشی کے اڈے ہیں کو بیچنے کی بجائے لمبی مدت کے لئے سکولوں، فلیٹس ، اور امیوز پارک بنا کر نیلامی کروائیں اور لمبی گارنٹی منی اور کرایہ وصول کریں اور قرضہ اتاریں اور لیز سے حاصل ھونے والی رقم سے غریبوں کا علاج اور رہائش کا انتظام کریں۔ گورنمنٹ کے اداروں پر ایمر جنسی لگا کر اخراجات کم کریں۔ تقریبا دوسو ممالک میں موجود بڑے بڑے دفاتر، اور رہائش گاہوں کے کرایوں سے نجات حاصل۔کریں اور ان میں کمرشل ایکٹیویٹی کروائیں اور پیسے کمائیں۔ زرمبادلہ ملک میں بھیجیں—اس کام کو کرنے کے لئے عوام کو اعتماد میں لیں اور کام ھوتا دکھائیں ۔جب سرگودھا کے ایس پی کی بیسویں کنال کوٹھی میں یونیورسٹی قائم ھوگی اور لیز پر دیں گے تو اسی سے عوام کا حوصلہ بھی بحال ھوگا اور کروڑوں کا۔فنڈ بھی۔ عوام کو اپنے بوجھ میں ملوث کریں ۔ دوست ، اپنے بھائی ، اپنے بچے اور ساتھی صرف ٹھٹھے اڑانے کے لئے نہیں ھوتے ایمرجنسی اور ضرورت کے وقت مدد اور نصرت کے لئے بھی ھوتے ہیں ۔ بچے جوان اور قابل ھوں اور پھر بھی والدین کے دن نہ پھریں تو یہ بات نہیں بنتی ۔ اس لئے لوگوں کو ،جوانوں کو ،بچوں کو ،عورتوں اور بچیوں کو بتانا ضروری ھے کہ ووٹ دیا ،مہربانی لیکن صرف ووٹ دینا کافی نہیں قومی فریضہ یہ بھی ہے کہ آو مل کر پاکستان بنائیں۔ اور ان مفاد پرست سیاستدانوں کو روز صبح کی اسپیشل نشریات کرکے بتائیں، گنوائیں کہ یہ سب بکھیڑے تمہارے ہیں۔ یہ سب گند تم نے پھیلایا ھے اس پر چور والا شور نہیں شرمندگی محسوس کرو اور ملک کو سنوارنے میں میری مدد کرو
منصور حسن ھاشمی ۔۔۔مانچسٹر۔۔انگلینڈ رابطہ ۔mansoorhashmi@gmail.com

Tags: column by mansor hashmi
Previous Post

لیہ ۔محکمہ پولیس میں کنسٹیبلان و لیڈی کنسٹیبلا ن کی بھرتی ،فارم کرانے کی آخری تاریخ 15اگست 2018ہے

Next Post

عمران خان وزیر اعظم کا حلف لینے سے پہلے ہی دنیا کے ساتویں پسندیدہ رہنما بن گئے

Next Post
عمران خان  وزیر اعظم کا حلف لینے سے پہلے ہی دنیا کے ساتویں پسندیدہ رہنما بن گئے

عمران خان وزیر اعظم کا حلف لینے سے پہلے ہی دنیا کے ساتویں پسندیدہ رہنما بن گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
طالب علمی کے دور میں والد صاحب نے میر سہولت کے لئے ایک باورچی/ ورکر مولوی محمود کو میرے ساتھ نتھی کردیا ۔ اس بے چارے کو کھانا پکانا تو آتا نہیں تھا لیکن تجرباتی طور پر سالن بنانا ،سبزی کاٹنا ، گوشت لانا اور "کنی ” (دیگچی) چڑھانا تو سب کو آتا ھے وہ سالن کو گیس پر چڑھا کر(اس وقت گیس چولہوں میں آتی تھی) اکثر کوئی نہ کوئی مصروفیت ایسی ڈھونڈتا اور اپنے ہی سالن کھا کھا کر اس کے پیٹ کی جو حالت تھی اس وجہ سے ٹائلٹ اس کی سب سے بہترین جگہ بن جاتی اور اس نے جو کڑکی دیگچی کی صورت میں لگائی ھوتی اس میں میرا پھنسنا سو فیصد ھوتا کہ جلتی دیگچی کو اتارنے کے خیال سے جیسے ہی دیگچی کو ہاتھ لگاتا وہ کہیں نہ کہیں سے برآمد ھوتا اور نعرہ مارتا کہ میاں صاحب تساں چونکہ دیگچی نوں ہتھ لایا اے تاں ہہن اس دا دم ترٹ گیا اے تے سالن یا چاول خراب ھو گئے ہہن۔ خان صاحب کشمیر کا مسئلہ منسٹر انکلیو میں رہنے والے ایک مفت خورے مولوی نے اس دیگچی نوں دم تے چڑھایا ھوا ھے ۔ ڈیمز کو نہ بننے دیکر سب پارٹیوں اور فنانشل "پارٹیوں ” نے کے پی کے، سندہ اور بلکہ سب صوبوں میں اس پوزیشن میں لے آئے ہیں کہ اب تھر تو اپنی جگہ، پاکستان میں ،زراعت اور دوسرے شعبوں میں تھرتھلی مچنے والی ھے ٹرینوں اور بسوں اور موٹر ویز کے چکر میں ڈال کر کنسٹرکشن سے لیکر زمینوں کے کمیشن پچھلے چالیس سال سے کچھ نہیں ھوا سوائے کمیشن مافیا کے جس سے کسی نے لندن میں محل اور کسی نے اکیس اکیس پراپرٹیاں بنائی ہیں۔ہسپتالوں کی کمی سے لوگوں کی نسل در نسل بلبلاتی رہی ھے پینے کے پانی کے بدترین معیار نے اگر زیادہ نہیں تو آدھی نسل کو بیمار اور کرب میں مبتلا کر دیا ھے ۔ ہیپاٹائٹس ،جلدی اور جسمانی بیماریوں کی بھرمار ھے خان صاحب ! بائیس کروڑ یا زیادہ آبادی کے ملک میں سے صرف ایک صوبے میں دس کروڑ آبادی ھے۔ اور اس کو علیحدہ نہ کرنے کے پیچھے خالصتا اپنی مفاد پرستی ،وسائل ہڑپ کرنا اور تقریبا سات کروڑ لوگوں کے وسائل چوری کرکے صرف اپنی سیٹوں کو پکا کیا گیا ھے ۔ اور ان کو شئیر پچیس فیصد آبادی پر لگایا گیا ھے خان صاحب انٹرنیشنل ریلیشن کی تباہی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ھے کہ کوئی ملک ان چوروں کو بچانے کو بھی تیار نہیں ۔حالانکہ ریڈ وارنٹ پہلے بھی تھے.انہوں نے پاکستان کے فارن مشنز کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی انتہا کر دی ھے اور اس کی پرائم مثال قطر، دوحہ اور امریکہ جیسے ملک میں بھی صرف ان لوگوں کو لگایا گیا ھے جو ان کو منی لانڈرنگ میں مدد دے سکیں …ان لوگوں کے پاس نہ تو کوئی ٹرینگ نہ تجربہ وہ۔کیسے دنیا کے منجھے ھوئے سفیروں کے روپ میں ایجنسیز کے ایجنٹوں کو کیسے ٹیکل کر سکتے ہیں ۔ ان کی واحد کوالیفیکشن صرف یہ کہ قطری خط، قطریوں کو شکار ، یا ان ہوس کے پجاریوں کے بیرون ملک دوروں کے وقت ان کی تفنن طبع کے انتظامات کریں اور خوشامدی ٹولہ بنے رہیں ۔ ان کے انٹر نیشنل ریلیشن کے ساتھ زیادتی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ موجودہ برطانوی وزیراعظم اور سابقہ وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات میں نواز شریف کے ساتھ ایک ایسا آدمی بھی موجود تھا جو پاکستان کی عدالتوں میں چار قتل میں مطلوب تھا ۔ بیرون ملک دوروں کے وقت ان کے اردگرد مالشئیے ٹائپ لوگوں کی موجودگی نے حقیقی ڈپلومیٹس کو بددل، بے دم اور تھکا دیا ھے اور اس وجہ سے اکثر ملکوں میں صرف تماشا ھوتا ھے کوئی حقیقی کمرشل ایکٹیویٹی محال رہے ھے ۔ یہ تو چین کی مہربانی سمجھیں یا آصف زرداری کا واحد کارنامہ یا چین کی اپنی مجبوری کہ اس نے اپنے بھاری فوائد کے عوض پاکستان کو کچھ فائدے دینا شروع کئے ہیں۔ ایران کے ساتھ غلط پالیسی سی بلوچستان کو نقصان اور گیس کی ڈیل کو سبو تاژکیا گیا ۔ اور سعودی عرب کو اتنی دفعہ ذاتی مفاد کی خاطر استعمال کیا کہ وہ بھی پاکستان کوبوجھ سمجھتےہیں خان صاحب گھوسٹ سکول، پولیس کا ناکام سسٹم جس کو سیاسی جماعتوں نے استعمال کیا، ہسپتالوں کی دگر گوں حالت ،انتظامیہ کے اندر انتہائی کرپشن اور مالی بے قاعدگیوں، بجلی کے پراجیکٹس میں کرپشن ،غیر معیاری کمپنیوں اور بد دیانتی سے کئے گئے فیصلوں کی وجہ۔سے مزدرو، ملیں اور بجلی سے چلنے والے کام ،فیکٹریاں یا تو بند ھو چکی ہیں، بنگلہ دیش، دوبئی، ملائشیا یا کسی اور قریبی ممالک میں شفٹ ھو چکے ہیں یا بد حالی کا شکار ہیں ۔ خان صاحب آئی ایم۔ایف سے اپنے تعیش اور کرپشن اور چور بازاری اور غیر ترقیاتی کاموں کے لئے لئے گئے قرضوں نے نکو نک کر دیا ھے ۔اور پیارے پاکستان کا ہر پیارا بچہ،بزرگ قرضے کے بوجھ تلے دبا ھے ۔ب جبکہ آپ کو بمشکل کچھ ووٹوں کی برتری ملی ھے اور کامیابی نصیب ھوئی ہے یہ پرانے کھلاڑی گدھ کی طرح ارد گرد منڈلانا شروع ھو گئے ہیں ۔ محمود مولوی ٹوائلیٹ میں یا کہیں گھات لگائے بیٹھا ھے کہ آپ دیگچی کو ہاتھ لگائیں اور وہ بے دم ھونے کا ورد شروع کرے ۔ اور چاول کی جگہ بھت یا سالن خراب ھونے کا الزام آپ پر لگائیں ۔ اب سے آپ کو سنانا شروع کر چکے ہیں کہ آپ نے بجلی کا ریٹ کم۔کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ جی ہاں کیا تھا لیکن بجلی کی کمی اور اس ذلالت کا ذمہ دار کوئی اور تھا ۔پٹرول کی قیمت کم کریں گے ،جی ضرور کریں سانس لو۔ صوبہ بنائیں گے یہ ایک قانونی اور انسانی حق ہے لیکن جہاں ستر سال صبر کیا ستر دن یا سات سو دن تو رکو۔ اب سے یہ پرانے کھلاڑی مظلومیت کی بکل مار کر کہیں گے پولیس کو ٹھیک نہیں کیا ۔انتظامیہ کو ٹھیک نہیں کیا ،یہ نہیں کیا وہ کرنا ضروری تھا ۔ اور جلدی جلدی دیگچی سے ڈھکن اٹھانے پر مجبور کریں اور جس دیگچی میں وہ پچھلے ستر سال سالن نہیں بنا سکے اس کو الزام آپ پر سکیپ گوٹ بنا کر مڑھ دیں گ خان صاحب ان ووٹرز کا تو قصور نہیں جنہوں نے آپ پر بھروسا کیا ھے لیکن ووٹ آپ کو پیپلزپارٹی یا نونی مافیا سے نہیں ملا ۔ بلکہ عوام کی طرف سے ملا ھے ۔ انہوں نے آپ پر اعتماد کیا ھے جب آپ نے ان کو بتایا اور بار بار بتایا کہ یہ پارٹیاں اپنی اپنی باریاں بنا کر ملک لوٹتے رہے ہیں ۔اور آپ کے بچوں کا۔حق مارتے رہے ہیں ۔ ان میں سے بہت سوں نے آپ پر اعتبار کیا ھے ۔ آپ کو یہ سب اس لئے کہا ھے کہ ان کے ٹریپ میں مت آئیں ۔ اس کا حل اور لوگ بھی کہیں گے اور بہت سے مخلص لوگ کہیں گے ۔ ھماری سمجھ کے مطابق ان کو شٹ اپ کال دیں کہ تم نے ستر سال میں جو کچھ کیا ھے سب کو معلوم ھے ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے جھوٹے دعوی کرتے رہے۔ نورا کشتی دکھاتے رہے اب چپ کرو۔ اور ساتھ میں احتساب کے اداروں کو کھلا ہاتھ دیں ۔ ان کی اسمبلیوں میں تعداد خودبخود آدھی رہ جائے گی کیونکہ ان میں سے ابھی تو بڑا چور پکڑا گیا ھے ۔ باقی سینکڑوں پکڑے جانے ہیں ۔ اور نا اہلیت ان کا مقدر بنے گی انشااللہ ۔ خان صاحب لوگ واہ کو آئی ایم ایف سے بارہ بلین کا قرضہ لینے کا مشورہ دیں گے۔ پلیز ایسا نہ کریں ۔ ضد کر جائیں ۔ آج بھی دنیا میں وہی لوگ موجود ہیں جنہوں نے ایک۔سیٹ ھونے کے باوجود آپ کو کئی پراجیکٹس کے لئے اربوں کے فنڈ دئیے ۔ آپ کہیں گے تو وہ اپنی جیبیں خالی کر دیں گے ۔ فنانشل ایمرجنسی لگائیں ۔ کھلاڑیوں کو کہیں کہ نمائشی میچ کھیل کر پیسے بنائیں ۔ اداکاروں کو کہیں عوام میں نکلیں ۔ ڈرامے کریں ،میلے لگائیں ۔ نمائشی بازار لگائیں اور فنڈ ریز کریں۔ ایف بی آر اور دوسرے اداروں کے ذریعے قرضے معاف کرنے اور کروانے والو سے قرضے وصول کریں ۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وصولی کریں ۔ ایک ایمنسٹی کا اعلان کریں کہ ایک ماہ میں اگر پیسے واپس کردئے تو کوئی مقدمہ نہیں ھوگا ورنہ گرفتاری اور ای سی ایل پر ڈالیں ۔ اس اوورسیز شہریوں سے اپیل کریں وہ آپ پر اعتبار اور پیار کرتے ہیں ۔ ملک میں ہزاروں لاکھوں ایکڑ زمیں پر قبضہ مافیا قابض ھے ،پولیس، فوج کی مدد سے اسے خالی کروائیں ، ہزاروں عمارتیں ، اور سرکاری رہائش گاہیں جو صرف عیاشی کے اڈے ہیں کو بیچنے کی بجائے لمبی مدت کے لئے سکولوں، فلیٹس ، اور امیوز پارک بنا کر نیلامی کروائیں اور لمبی گارنٹی منی اور کرایہ وصول کریں اور قرضہ اتاریں اور لیز سے حاصل ھونے والی رقم سے غریبوں کا علاج اور رہائش کا انتظام کریں۔ گورنمنٹ کے اداروں پر ایمر جنسی لگا کر اخراجات کم کریں۔ تقریبا دوسو ممالک میں موجود بڑے بڑے دفاتر، اور رہائش گاہوں کے کرایوں سے نجات حاصل۔کریں اور ان میں کمرشل ایکٹیویٹی کروائیں اور پیسے کمائیں۔ زرمبادلہ ملک میں بھیجیں—اس کام کو کرنے کے لئے عوام کو اعتماد میں لیں اور کام ھوتا دکھائیں ۔جب سرگودھا کے ایس پی کی بیسویں کنال کوٹھی میں یونیورسٹی قائم ھوگی اور لیز پر دیں گے تو اسی سے عوام کا حوصلہ بھی بحال ھوگا اور کروڑوں کا۔فنڈ بھی۔ عوام کو اپنے بوجھ میں ملوث کریں ۔ دوست ، اپنے بھائی ، اپنے بچے اور ساتھی صرف ٹھٹھے اڑانے کے لئے نہیں ھوتے ایمرجنسی اور ضرورت کے وقت مدد اور نصرت کے لئے بھی ھوتے ہیں ۔ بچے جوان اور قابل ھوں اور پھر بھی والدین کے دن نہ پھریں تو یہ بات نہیں بنتی ۔ اس لئے لوگوں کو ،جوانوں کو ،بچوں کو ،عورتوں اور بچیوں کو بتانا ضروری ھے کہ ووٹ دیا ،مہربانی لیکن صرف ووٹ دینا کافی نہیں قومی فریضہ یہ بھی ہے کہ آو مل کر پاکستان بنائیں۔ اور ان مفاد پرست سیاستدانوں کو روز صبح کی اسپیشل نشریات کرکے بتائیں، گنوائیں کہ یہ سب بکھیڑے تمہارے ہیں۔ یہ سب گند تم نے پھیلایا ھے اس پر چور والا شور نہیں شرمندگی محسوس کرو اور ملک کو سنوارنے میں میری مدد کرو منصور حسن ھاشمی ۔۔۔مانچسٹر۔۔انگلینڈ رابطہ ۔mansoorhashmi@gmail.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.