لیہ ( صبح پا کستان ) محکمہ پولیس ضلع لیہ میں کنسٹیبلان و لیڈی کنسٹیبلا ن کی بھرتی کے لئے فارم کی تقسیم کا عمل شروع،فارم کے حصول اور فائل جمع کرانے کی آخری تاریخ 15اگست ہے ،بھرتی کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا ،ترجما ن لیہ پولیس ۔
تفصیلا ت کے مطابق ترجمان لیہ پولیس نے بتلایا کہ ضلع لیہ میں کنسٹیبلا ن و لیڈی کنسٹیبلا ن کی بھرتی کیلئے فارم کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، بھرتی فارم ڈی پی او آفس سے دفتر اوقات میں بعوض 25/-روپے حاصل کیا جا سکتا ہے،فارم کے حصول اور جمع کرانے کی آخری تاریخ 15اگست 2018ہے ،لیہ کے رہائشی مر د وخواتین جن کی عمر 18تا 22سال اور تعلیم میٹرک (حاصل کردہ نمبر کم از کم 50% )ہے توایسے افراد بھرتی کے لئے اہل ہو ں گے ،بھرتی صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد کی جائے گی ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









