لیہ (صبح پا کستان) لیہ سے نو منتخب آزاد ممبران صوبائی اسمبلی سید رفاقت علی گیلانی اور چوک اعظم سے منتخب ہو نے والے بشارت رند ھاوا کے بھائی لالہ محمد طا ہر رندھاوا نے تحریک انصاف میں شمو لیت اختیار کر لی ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آزاد منتخب ہو نے والے اراکین صوباءی اسمبلی کا تعلق تحریک انصاف سے تھا لیکن انتخابات میں پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کے سبب پی ٹی آ ئی امیدواروں کے خلاف آ زاد حیثیت سے مٹکہ کے نشان پر الیکشن میں حصہ لیا اور کا میاب رہے ۔ یہ دو نوں منتخب ہو نے والے آزاد امیدوار پی ٹی آ ءی کے امیدوار قو می اسمبلی ملک نیاز احمد جکھڑ کے پینل میں تھے اور نو منتخب ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ نے پارٹی ٹکٹ ہو لڈر کی بجائے ان دونوں آ زاد امیدواروں کی حمایت کی تھی
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









