• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ملتان .اے این پی امیدوار نوشین جتوئی کی موٹرسائیکل پر انتخابی مہم، لالٹین اٹھائے گھر گھر جاکر ووٹ مانگنے لگیں

webmaster by webmaster
جولائی 20, 2018
in جنوبی پنجاب
0
ملتان .اے این پی امیدوار نوشین جتوئی کی موٹرسائیکل پر انتخابی مہم، لالٹین اٹھائے گھر گھر جاکر ووٹ مانگنے لگیں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان کے حلقہ این اے 155 عوامی نیشنل پارٹی کی امیدوار نوشین جتوئی نے انتخابی مہم میں نرالا اور منفرد انداز اپنا لیا ، موٹرسائیکل پر سوار انتخابی نشان لالٹین اٹھائے گھر گھر جا کر ووٹ مانگتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق انتخابات 2018 چند روز دوری پر ہے جس کے لیے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے انتخابی مہم کے لیے نرالے انداز کا انتخاب کیا ہے ایسے میں ملتان سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی پہلی امیدوار نوشین جتوئی کا بھی منفرد انداز دیکھنے کو ملا ہے۔3 بچوں کی والدہ نوشین پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں لیکن وہ قومی اسمبلی میں جا کر لوگوں کے حق کے لئے ان کی مضبوط آواز بننا چاہتی ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی نے ملتان میں پہلی مرتبہ انٹری دی اور قومی اسمبلی کی نشست این اے 155 سے نوشین جتوئی کو پارٹی ٹکٹ دیا۔ نوشین جتوئی موٹر سائیکل چلا کر انتخابی مہم کے لیے سڑکوں پر نکلتی ہیں اور حلقے کے عوام سے ملاقاتیں کر کے انہیں ووٹ دینے کے لیے قائل کرتی ہیں۔ ہاتھ میں اپنا انتخابی نشان لالٹین اٹھائے نوشین گھر گھر ووٹ مانگ رہی ہیں اور ملک میں خوشحالی کی خواہاں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بچپن سے ہی انہیں سائیکل اور موٹر سائیکل چلانے کا شوق تھا اور وہ کافی عرصے سے موٹر سائیکل چلا رہی ہیں۔نوشین جتوئی نے کہا کہ ان کی سیاسی جماعت کو ہمیشہ ملک دشمن سمجھا گیا تاہم وہ اس تاثر کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے پشاور خودکش حملے میں پارٹی رہنما ہارون بلور کی شہادت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ہمارے رہنمائوں اور کارکنان کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

نوشین جتوئی نے انتخابات سے چند روز قبل ڈیم بنائے جانے کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم بنا ئو مہم صرف انتخابی مہم کا نعرہ ہے، ڈیم کو ایشو بنا کر اس پر الیکشن لڑا جا رہا ہے جو کہ ایک الیکشن اسٹنٹ ہے۔

یادرہے کہ شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی کو بھی موٹرسائیکل پر مہم چلاتے دیکھا گیا لیکن نوشین جتوئی پہلی خاتون امیدوار ہیں جو ایسے انداز میں عوام کے پاس پہنچ رہی ہیں۔

Post Views: 21
Tags: multan news
Previous Post

لیہ ۔آزاد امیدواروں کا پی ٹی آ ئی سے کو ئی تعلق نہیں ،غیور ووٹرز نظام کی تبدیلی اور انصاف کی با لا دستی کے لئے بلا کے نشان پر مہر لگا ئیں گے ۔سردار افتخار خان بابر کھتران

Next Post

تمام سیاسی قیادت کو خطرہ، 65 افراد پر حملوں کی رپورٹ ہے، نیکٹا

Next Post
تمام سیاسی قیادت کو خطرہ، 65 افراد پر حملوں کی رپورٹ ہے، نیکٹا

تمام سیاسی قیادت کو خطرہ، 65 افراد پر حملوں کی رپورٹ ہے، نیکٹا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان کے حلقہ این اے 155 عوامی نیشنل پارٹی کی امیدوار نوشین جتوئی نے انتخابی مہم میں نرالا اور منفرد انداز اپنا لیا ، موٹرسائیکل پر سوار انتخابی نشان لالٹین اٹھائے گھر گھر جا کر ووٹ مانگتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق انتخابات 2018 چند روز دوری پر ہے جس کے لیے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے انتخابی مہم کے لیے نرالے انداز کا انتخاب کیا ہے ایسے میں ملتان سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی پہلی امیدوار نوشین جتوئی کا بھی منفرد انداز دیکھنے کو ملا ہے۔3 بچوں کی والدہ نوشین پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں لیکن وہ قومی اسمبلی میں جا کر لوگوں کے حق کے لئے ان کی مضبوط آواز بننا چاہتی ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی نے ملتان میں پہلی مرتبہ انٹری دی اور قومی اسمبلی کی نشست این اے 155 سے نوشین جتوئی کو پارٹی ٹکٹ دیا۔ نوشین جتوئی موٹر سائیکل چلا کر انتخابی مہم کے لیے سڑکوں پر نکلتی ہیں اور حلقے کے عوام سے ملاقاتیں کر کے انہیں ووٹ دینے کے لیے قائل کرتی ہیں۔ ہاتھ میں اپنا انتخابی نشان لالٹین اٹھائے نوشین گھر گھر ووٹ مانگ رہی ہیں اور ملک میں خوشحالی کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بچپن سے ہی انہیں سائیکل اور موٹر سائیکل چلانے کا شوق تھا اور وہ کافی عرصے سے موٹر سائیکل چلا رہی ہیں۔نوشین جتوئی نے کہا کہ ان کی سیاسی جماعت کو ہمیشہ ملک دشمن سمجھا گیا تاہم وہ اس تاثر کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے پشاور خودکش حملے میں پارٹی رہنما ہارون بلور کی شہادت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ہمارے رہنمائوں اور کارکنان کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ نوشین جتوئی نے انتخابات سے چند روز قبل ڈیم بنائے جانے کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم بنا ئو مہم صرف انتخابی مہم کا نعرہ ہے، ڈیم کو ایشو بنا کر اس پر الیکشن لڑا جا رہا ہے جو کہ ایک الیکشن اسٹنٹ ہے۔ یادرہے کہ شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی کو بھی موٹرسائیکل پر مہم چلاتے دیکھا گیا لیکن نوشین جتوئی پہلی خاتون امیدوار ہیں جو ایسے انداز میں عوام کے پاس پہنچ رہی ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.