لیہ(صبح پا کستان ) بھتہ مزدور یونین کا پرانی بدھ منڈی میں ریٹ نہ بڑھانے پر بھتہ مالکان کے خلاف احتجاج، بھتہ مالکان کا مزدوروں پر شدید تشدد، دو مزدور شدید زخمی، اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، مزدوروں نے اپنے حق میں آواز اٹھائی جس پر انھیں جان سے ما ردینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، مزدوروں کے حقوق کے لیے ہر فورم تک جائیں گے ، مزدور رہنما ظفر اقبال، ممتاز پپی کا موقف تفصیلات کے مطابق بھتہ مزدوروں نے پرانی بدھ منڈی میں کم ریٹ ملنے پر احتجاج کیا جس پر بھتہ مالکان صولت شاہ، غلام فرید نون اور اکرم کاکا نے مزدور غلام شبیر اور مرید کاظم پر بیہمانہ تشدد کیا، جس پر مزدوروں محمد اقبال، اعجاز نون، سلیمان، عارف، منیر حسین، شبیر حسین، اللہ بخش، قیصر حسین، تنویر حسین شاہ، سیف علیانی، اعجاز حسین،عمر حیات،عدنان،محمدحسین، محمد اسماعیل، اشرف منجوٹھہ، عبدالحئ، رمضان کنجال، الطاف و دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بھتہ مالکان کی بدمعاشی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان گورنمنٹ کے مقررکردہ ریٹ پر مزدوروں کو معاوضہ دیا جائے۔۔۔۔