لیہ(صبح پا کستان )سابق ایم پی اے و آزاد امیدوار ایم این اے حلقہ 188 چوہدری اشفاق احمد پر درج ایف آئی آر و گرفتاری پر آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی فرید خان میرانی،آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی ملک ہاشم حسین سہو،متحدہ مجلس عمل کے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اصغر علی گوجر،تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی ملک نیاز احمد جکھڑ کے بیٹے ملک علی جکھڑ ،صدر ڈسٹرکٹ بار لیہ سید غضنفر عباس بخاری ،چوہدری عدنان الحق ،عبدالستار علوی صدر انصاف لائرز فورم و دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری اشفاق احمد کے خلاف درج کی ایف آئی آر جھوٹ پر مبنی ہے ایف آئی آر کیلئے بنائی گئی کہانی کے مطابق صرف ٹیلیفون ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوسکتا تھا یہ ایف آئی آر درج کرکے اور چوہدری اشفاق احمد کو گرفتار کرکے ضلع پولیس لیہ نے پورے ضلع میں خوف ہراس کی کیفیت پیدا کردی ہے جو صرف اور صرف الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ غیر جانبدار فیئر اینڈ فری الیکشن کے انعقاد کیلئے ضلع پولیس ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اگر چوہدری اشفاق احمد کے خلاف درج ایف آئی آر اور ان کی رہائی کیلئے 4گھنٹے کا ٹائم دیتے ہیں اگر چار گھنٹوں میں ایسا نہ کیا گیا تو ضلع بھر کے تمام روڈز بند کردیں گے اس موقع پر لوگوں و کارکنوں کی کثیر تعداد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر پولیس کے رویہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا، امیر جماعت اسلامی ضلع لیہ چوہدری منور حسین اور صدر متحدہ مجلس عمل ضلع لیہ قاری منور حسن نے آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری اشفاق احمد کی گر فتاری شدید مذ مت کی اور کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے سیاست دانوں کے علاوہ عوام کو بھی خوف زدہ کیا جارہا ہے اور انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے آزاد امیدوار کو فوراََ رہا کیا جاےَ