• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

(ن) لیگ نے انتخابی منشور پیش کردیا، بھاشا ڈیم کی تعمیر اولین ترجیح

webmaster by webmaster
جولائی 6, 2018
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
(ن) لیگ نے انتخابی منشور پیش کردیا، بھاشا ڈیم کی تعمیر اولین ترجیح

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) نے انتخابی منشور 2018 پیش کرتے ہوئے لاکھوں افراد کو روز گار فراہم کرنے اور بھاشا ڈیم کی تعمیرکو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ(ن) کا انتخابی منشور پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر(ن)لیگ شہبازشریف نے کہا کہ 2013 سے پہلے لاکھوں لوگ بے روزگار تھے، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی، معیشت تباہ ہوچکی تھی اور صنعتوں کا پہیہ رک چکا تھا لیکن (ن) لیگ کی حکومت آنے کے بعد گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی، سی پیک جیسا عظیم منصوبہ تیار کیا، شمسی توانائی کو بروئے کارلایا گیا اور ترقی کا سفر شروع ہوا، ملک میں شفاف ترین منصوبےلگا کرنیاریکارڈقائم کیا اور توانائی منصوبوں میں قوم کے160ارب روپےبچائے، زراعت کو مضبوط کرنے کے لیے (ن)لیگ کی حکومت نے بڑے اقدامات کیے اورخودروزگاراسکیم جیساتاریخی پروگرام دیا، نوازشریف کی حکومت میں کھاد کی قیمت آدھی کردی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں امن قائم کیا اور امن و امان قائم کرنے کا مشن نوازشریف کا تھا، نوازشریف نے صحت عامہ سہولیات میں انقلابی اقدامات اٹھائے اور اصلاحات کیں اب حکومت ملی توپورے پاکستان کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت فراہم کریں گے، پنجاب کے ہر اسکول میں ووکیشنل سینٹربنائیں گے، ہم اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری بڑھائیں گے اور بلاسود قرضے آئندہ بھی دیں گے۔
صدرمسلم لیگ(ن) نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ایک بچی کا وظیفہ دوسوسے بڑھا کرایک ہزار کیاتھا اور خود روزگار پروگرام کے ذریعے 20لاکھ افراد کو روزگار دیا گیا جب کہ خیبرپختونخوا میں تعلیم وصحت کا بیڑہ غرق کردیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج پانی کا ہے اور بھارت ڈھٹائی کے ساتھ پاکستان آنے والے پانی پرڈیم بنا کر ہمارے لیے شدید مشکلات کھڑی کررہا ہے اس صورتحال میں ہمیں سب اختلافات بھلا کر الیکشن کے بعد پہلے دن سے بھاشاڈیم پرکام کرنا شروع کردینا چاہیے، اس پر 10 سے 12 ارب ڈالر لاگت آئے گی، دیامر بھاشا ڈیم ہماری اولین ترجیح ہے جس سے پن بجلی مہیا ہوگی، ڈیم بنانے کے لیے چندہ جمع کرنا پڑا تو کریں گے ۔

Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر کھرل عظیم جلسہ کے دوران لاؤڈ سپیکر استعمال کرنے پر امیدوار ایم این اے سید ثقلین بخاری ،امیدوار ایم پی اے اعجاز احمد اور منتظم جلسہ ملک امیر محمد کے خلاف مقدمہ درج

Next Post

چوک اعظم ۔ن لیگ اور ایم ایم اے کے لوکل سطح پر اتحاد کو مسترد کرتے ہیں ۔ چو ہدری اصغر علی گجر ا ور مسلم لیگ ن کی لو کل ایڈ جسٹمنٹ کے خلاف ایم ایم اے امیدوار ڈاکٹر بلا ل کلاسرہ اور الطاف نورانی کی پریس کانفرنس

Next Post

چوک اعظم ۔ن لیگ اور ایم ایم اے کے لوکل سطح پر اتحاد کو مسترد کرتے ہیں ۔ چو ہدری اصغر علی گجر ا ور مسلم لیگ ن کی لو کل ایڈ جسٹمنٹ کے خلاف ایم ایم اے امیدوار ڈاکٹر بلا ل کلاسرہ اور الطاف نورانی کی پریس کانفرنس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) نے انتخابی منشور 2018 پیش کرتے ہوئے لاکھوں افراد کو روز گار فراہم کرنے اور بھاشا ڈیم کی تعمیرکو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ لاہور میں مسلم لیگ(ن) کا انتخابی منشور پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر(ن)لیگ شہبازشریف نے کہا کہ 2013 سے پہلے لاکھوں لوگ بے روزگار تھے، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی، معیشت تباہ ہوچکی تھی اور صنعتوں کا پہیہ رک چکا تھا لیکن (ن) لیگ کی حکومت آنے کے بعد گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی، سی پیک جیسا عظیم منصوبہ تیار کیا، شمسی توانائی کو بروئے کارلایا گیا اور ترقی کا سفر شروع ہوا، ملک میں شفاف ترین منصوبےلگا کرنیاریکارڈقائم کیا اور توانائی منصوبوں میں قوم کے160ارب روپےبچائے، زراعت کو مضبوط کرنے کے لیے (ن)لیگ کی حکومت نے بڑے اقدامات کیے اورخودروزگاراسکیم جیساتاریخی پروگرام دیا، نوازشریف کی حکومت میں کھاد کی قیمت آدھی کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں امن قائم کیا اور امن و امان قائم کرنے کا مشن نوازشریف کا تھا، نوازشریف نے صحت عامہ سہولیات میں انقلابی اقدامات اٹھائے اور اصلاحات کیں اب حکومت ملی توپورے پاکستان کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت فراہم کریں گے، پنجاب کے ہر اسکول میں ووکیشنل سینٹربنائیں گے، ہم اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری بڑھائیں گے اور بلاسود قرضے آئندہ بھی دیں گے۔ صدرمسلم لیگ(ن) نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ایک بچی کا وظیفہ دوسوسے بڑھا کرایک ہزار کیاتھا اور خود روزگار پروگرام کے ذریعے 20لاکھ افراد کو روزگار دیا گیا جب کہ خیبرپختونخوا میں تعلیم وصحت کا بیڑہ غرق کردیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج پانی کا ہے اور بھارت ڈھٹائی کے ساتھ پاکستان آنے والے پانی پرڈیم بنا کر ہمارے لیے شدید مشکلات کھڑی کررہا ہے اس صورتحال میں ہمیں سب اختلافات بھلا کر الیکشن کے بعد پہلے دن سے بھاشاڈیم پرکام کرنا شروع کردینا چاہیے، اس پر 10 سے 12 ارب ڈالر لاگت آئے گی، دیامر بھاشا ڈیم ہماری اولین ترجیح ہے جس سے پن بجلی مہیا ہوگی، ڈیم بنانے کے لیے چندہ جمع کرنا پڑا تو کریں گے ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.