چوک اعظم (صبح پا کستان )ملکی حالات کے پیش نظر ایسے حالات نہ پیدا کیے جائیں کہ ملک دشمن عناصر کی شازشیں کامیاب ہو سکیں توہین رسالت کے مرتکب قادیانی کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کاروئی کی جائے گی علاقائی حالات پر امن رکھنے اور اصل حقائق کے بارے معلومات کے لئے محمد حسین لیل محمد عمر شاکر اور مفتی الیاس ندیم پر مشتمل تین رکنی کمیٹی قائم رانا جان محمد ڈی ایس پی سرکل چوبارہ کی امن کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سرکل چوبارہ راناجان محمد کی زیر صدارت سرکل چوبارہ کی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں رانا جان محمد حاجی محمد حسین لیل مفتی الیاس ندیم محمد عمر شاکر سید سجاد حسین شاہ حاجی عبدالخالق اور قاری عمر حیات کے نمائندہ قاری محمد عارف نے شرکت کی میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو ا بعد آزاں تھانہ چوبارہ میں درج مقدمہ نمبر288/18بجرم 295Cکی تفتیش اور اور موجودہ صورتحال کے تناظر میں حالات ڈسکس کیے گئے شاملین میٹنگ نے ہمہ قسمی شر پسندی کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے تھانہ چوبارہ کی حدود میں قادیانی عبادتگاہوں کی مساجد کے ساتھ مماثلت پر اپنے اضطراب بیان کیا بعد آزاں شاملین میٹنگ اور ڈی ایس پی نے متفقہ طور پر کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کوشش کی جائے کہ ایسے حالات نہ پیدا ہوں جس سے ملک دشمن عناصر کی شازشیں کامیاب ہو سکیں توہین رسالت کے مرتکب قادیانی کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کاروئی کی جائے گی اس موقع پر امن کمیٹی کے ممبران کے باہمی اتفاق رائے سے علاقائی حالات پر امن رکھنے اور اصل حقائق کے بارے معلومات کے لئے محمد حسین لیل محمد عمر شاکر اور مفتی الیاس ندیم پر مشتمل تین رکنی کمیٹی قائم ہوئی جوکہ قادیانی سر کردہ اشخاص سے بھی معاملات ڈسکس کرئے گی میٹنگ کے اختتام پر ملکی سلامتی اور باہمی بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی