• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ

webmaster by webmaster
جولائی 6, 2018
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالت نے استغاثہ اور دفاع کے حتمی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو جمعہ 6 جولائی کو سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت نے ملزمان کو جمعے کو پیش ہونے کے لیے نوٹسز جاری کردیے اور فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ریفرنس میں نواز شریف، مریم، حسن، حسین اور کیپٹن صفدر ملزم نامزد ہیں
ریفرنس میں نواز شریف، مریم، حسن اور حسین نواز کے ساتھ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی ملزم نامزد ہیں۔ نواز شریف، ان کی بیٹی مریم اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت میں پیش ہوتے رہے تاہم حسن اور حسین نواز پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے عدم حاضری کی بنا پر انہیں اشتہاری قرار دے دیا۔ نواز شریف سمیت تمام ملزمان کے خلاف مقدمات میں نیب کی دفعہ نائن اے لگائی گئی ہے جو رقوم اور تحائف کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق ہے۔ اس کی سزا 14 سال قید ہے۔ مریم نواز کے خلاف جعلی دستاویزات کے الزام میں ایک اور سیکشن 31 اے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس میں سزا 3 سال قید ہے۔
مجموعی طور پر 18 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے
ایون فیلڈ ریفرنس میں مجموعی طور پر 18 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ لندن سے بھی 2 گواہوں کے بیانات ویڈیو لنک پر رکارڈ کیے گئے۔ تمام گواہ استغاثہ کے تھے جن میں پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء بھی شامل تھے۔ حیرت انگیز طور پر نواز شریف اور ملزمان کی طرف سے ایک بھی گواہ پیش نہیں کیا گیا۔ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کی 107 سماعتیں کیں۔ نواز شریف اور مریم نواز 78 بار عدالت میں پیش ہوئے۔

پس منظر
مشہور زمانہ پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف اور بچوں کیخلاف 8 ستمبر 2017 کو ریفرنس دائر کیا۔ مزید شواہد سامنے آنے پر نیب نے 22 جنوری 2018 کو کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کیا گیا۔ 19 اکتوبر 2017 کو مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر براہ راست فرد جرم عائد کی گئی۔ نوازشریف کی عدم موجودگی کی بنا پر ان کے نمائندے ظافر خان کے زریعے فرد جرم عائد کی گئی۔
26 ستمبر کو نواز شریف پہلی بار احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے جب کہ مریم نواز پہلی بار 9 اکتوبر کو احتساب عدالت پیش ہوئیں۔ مسلسل عدم حاضری کی بنا پر عدالت نے 26 اکتوبر کو نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ہونے کے باعث کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ائیر پورٹ سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ 3 نومبر کو پہلی بار نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر اکٹھے عدالت میں پیش ہوئے۔ 8 نومبر کو پیشی کے موقع پر نوازشریف پر براہ راست فرد جرم عائد کی گئی۔

Tags: National News
Previous Post

شب وروز زندگی قسط 45 ،تحریر : انجم صحرائی

Next Post

چوک اعظم ۔ توہین رسالت کے مرتکب قادیانی کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کاروئی کی جائے ، چوبارہ کی امن کمیٹی کامطا لبہ

Next Post
چوک اعظم ۔ توہین رسالت کے مرتکب قادیانی کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کاروئی کی جائے ، چوبارہ کی امن کمیٹی کامطا لبہ

چوک اعظم ۔ توہین رسالت کے مرتکب قادیانی کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کاروئی کی جائے ، چوبارہ کی امن کمیٹی کامطا لبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالت نے استغاثہ اور دفاع کے حتمی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو جمعہ 6 جولائی کو سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت نے ملزمان کو جمعے کو پیش ہونے کے لیے نوٹسز جاری کردیے اور فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ریفرنس میں نواز شریف، مریم، حسن، حسین اور کیپٹن صفدر ملزم نامزد ہیں ریفرنس میں نواز شریف، مریم، حسن اور حسین نواز کے ساتھ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی ملزم نامزد ہیں۔ نواز شریف، ان کی بیٹی مریم اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت میں پیش ہوتے رہے تاہم حسن اور حسین نواز پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے عدم حاضری کی بنا پر انہیں اشتہاری قرار دے دیا۔ نواز شریف سمیت تمام ملزمان کے خلاف مقدمات میں نیب کی دفعہ نائن اے لگائی گئی ہے جو رقوم اور تحائف کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق ہے۔ اس کی سزا 14 سال قید ہے۔ مریم نواز کے خلاف جعلی دستاویزات کے الزام میں ایک اور سیکشن 31 اے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس میں سزا 3 سال قید ہے۔ مجموعی طور پر 18 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے ایون فیلڈ ریفرنس میں مجموعی طور پر 18 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ لندن سے بھی 2 گواہوں کے بیانات ویڈیو لنک پر رکارڈ کیے گئے۔ تمام گواہ استغاثہ کے تھے جن میں پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء بھی شامل تھے۔ حیرت انگیز طور پر نواز شریف اور ملزمان کی طرف سے ایک بھی گواہ پیش نہیں کیا گیا۔ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کی 107 سماعتیں کیں۔ نواز شریف اور مریم نواز 78 بار عدالت میں پیش ہوئے۔ پس منظر مشہور زمانہ پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف اور بچوں کیخلاف 8 ستمبر 2017 کو ریفرنس دائر کیا۔ مزید شواہد سامنے آنے پر نیب نے 22 جنوری 2018 کو کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کیا گیا۔ 19 اکتوبر 2017 کو مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر براہ راست فرد جرم عائد کی گئی۔ نوازشریف کی عدم موجودگی کی بنا پر ان کے نمائندے ظافر خان کے زریعے فرد جرم عائد کی گئی۔ 26 ستمبر کو نواز شریف پہلی بار احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے جب کہ مریم نواز پہلی بار 9 اکتوبر کو احتساب عدالت پیش ہوئیں۔ مسلسل عدم حاضری کی بنا پر عدالت نے 26 اکتوبر کو نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ہونے کے باعث کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ائیر پورٹ سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ 3 نومبر کو پہلی بار نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر اکٹھے عدالت میں پیش ہوئے۔ 8 نومبر کو پیشی کے موقع پر نوازشریف پر براہ راست فرد جرم عائد کی گئی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.