ڈیرہ غازیخان صبح پا کستان ).ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے رات گئے مراکز صحت کے اچانک معائنہ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے . گزشتہ شب 12بجے انہوں نے تحصیل صدر ہسپتال کوٹ چھٹہ کا اچانک معائنہ کیا . ڈاکٹرز او رپیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کے ساتھ ادویات اور دیگرریکارڈ کا جائزہ لیا . قبل ازیں انہوں نے پونے بارہ بجے ریسکیو سٹیشن چوک چورہٹہ کا بھی اچانک معائنہ کیا اور کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے کیے گئے انتظامات کو چیک کیا . انہوں نے دونوں اداروں میں انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا ‘ڈپٹی کمشنر نے ہفتہ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ، اسسٹنٹ کمشنر صدر اور دیگر دفاترکااچانک معائنہ کیا . ملازمین کی حاضری ، صفائی اوردیگر انتظامات کا جائزہ لیا. اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے افسران اور ملازمین کی غیرحاضری اور عدم دلچسپی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی. اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں ا قبال مظہر مہار ، اے سی صدر شاہد عباس کاٹھیا ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرپی ڈی ایم اے شہباز بخاری ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ چھٹہ کے میڈیکل افسران اور عملہ موجود تھا .