ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان ).کمشنر رانا گلزار احمد نے کہاہے کہ سرکاری ملازمت چیلنجز کا نام ہے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل بروقت حل کرنا افسران کی ذمہ داری ہے . ٹیم ورک سے بہت سے چیلنجز بہتر طور پر نمٹائے جاسکتے ہیں . انہوں نے یہ بات اپنے آفس کے افسران اور ملازمین کی طرف سے ان کے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی . انہو ں نے کہاکہ ان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ جس ڈویژن میں انہوں نے تین سال قبل بطور ڈی سی او لیہ کام کیا،اللہ تعالی نے انہیں بطو رکمشنر عوام کی خدمت کا موقع دیا ہے . انہوں نے کہا کہ دنیا امتحان گاہ ہے . اصل کامیابی آخرت کو سنوارنا ہے . عوام کی خدمت کرنے والوں کیلئے دعائیں کامیابی کا زینہ بنتی ہیں . سرکاری ملازمین عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے دیانتداری سے فرائض سرانجام دیں . قبل ازیں ایڈیشنل کمشنرز اظفر ضیا، رانا شوکت علی ، اے سی جی سیف الرحمن بلوانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ وسیم اختر جتوئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کمشنر کو گلدستے پیش کیے .
دریں اثنا کمشنر رانا گلزار احمد نے آج ریٹائرہونے والے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خواجہ محمدانور کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں شرکت کی اور انہیں تعریفی شیلڈ دی . تقریب میں ڈویژنل ناظر محمد فاروق ، پی اے محمد نجم ، ڈی بی اے شہزاد قدیر کے علاوہ مظہر شیرانی ، غلام رسول ، محمد بلال ، ایاز حسین ، سجاد حسین ، غلام عباس ، عبدالشکور ، حسین احمد ، فیض محمد او ردیگر ملازمین نے شرکت کی .