فتح پور(صبح پا کستان )فتح پور میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش،تفصیل کے مطابق تھانہ فتح پور ایریا میں روز انہ کی بنیاد پر چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہونے پر سینئر نائب صدر پنجاب عمران نذیر،ملک یسین سوئیہ نائب صدر،شاہد نیازی جنرل سیکرٹری نے کہا ہے کہ ابھی تک ڈکیتی اور چوری کی واردات میں کوئی ملزم پکڑے نہیں گئے ۔فتح پور کی پرانی ڈکیتی ابھی بھولے نہیں کہ نئی ڈکیتیاں ہونا شروع ہوگئیں ۔تاجروں کو دن دیہاڑ ے ڈاکو لوٹ رہے ہیں جب کہ عملہ ڈی پی او لیہ ڈی آئی جی پنجاب کو سب اچھا کی رپورٹیں دینے لگے ایس ایچ او فتح پور چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں جس پر انجمن تاجران کو انتہائی تشویش ہے اگر عید تک ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو انجمن تاجران احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ڈی پی او لیہ نے پورے ضلع میں کھلی کچہری لگائیں فتح پور کا نمبر نہ آیا جو کہ قابل افسوس ہے فتح پور کے تاجروں اور شہریوں کو ڈاکوؤں اور چوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے انجمن تاجران فتح پور بھر پور مطالبہ کرتی ہے کہ چوری کی وارداتوں میں اضافہ کو روکا جائے اور انکو گرفتار کیا جائے ۔