• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کالا باغ ڈیم پر سندھ کے تحفظات جائز ہیں، چیرمین واپڈا

webmaster by webmaster
جون 7, 2018
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
کالا باغ ڈیم پر سندھ کے تحفظات جائز ہیں، چیرمین واپڈا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیرمین نے کالا باغ ڈیم پر سندھ کے تحفظات کو بالکل درست قرار دے دیا۔

سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جب تک اتفاق رائے نہیں ہوگا کالا باغ ڈیم پر کام شروع نہیں کریں گے، اگر کالا باغ ڈیم بنتا ہے تو اس کا آپریشن سندھ کے حوالے کردیا جائے، سندھ کے تحفظات درست ہیں، سندھ کو خدشہ ہے کالا باغ ڈیم سے پنجاب کو پانی دیا جائے گا۔

چیرمین واپڈا نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم پر کام کا آغاز کرنے میں زمین کے مالکان کی جانب سے مشکلات کا سامنا ہے، ڈیم کی زمین خیر پختونخواہ اور گلگت بلتستان دونوں میں تقسیم ہے، جب بھی کام شروع کرتے ہیں تو دونوں طرف سے لوگ فائرنگ شروع کردیتے ہیں، اب تک ہمارے 12 افراد مارے جاچکے ہیں، حکومتیں بھی ہم سے تعاون نہیں کررہیں، اب تک اس منصوبے کے لئے 80 ارب روپے دے چکے ہیں، 2006 میں آبادی کی منتقلی کا منصوبہ غلط بنایا گیا، ہم نے آبادکاری کی تجاویز دی ہیں مگر ہماری تجاویز مانی نہیں جانی رہیں۔
چیرمین واپڈا نے ملک میں گنے کی فصل لگانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ گنا اور دیگر زیادہ پانی استعمال کرنے والی فصلوں کی کاشت کم کرنی چاہئے، پنجاب اور سندھ میں آبپاشی کے لئے استعمال کیا جانے والا 50 فیصد پانی ضائع ہوجاتا ہے، پانی ناپنے کے لئے لگایا جانے والا ٹیلی میٹری سسٹم بھی توڑ دیا گیا ہے، پاکستان کے پاس 30 دن کا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے، بھارت 170 دنوں کے لئے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزمل حسین نے مزید کہا کہ بھارت کے پاس 943 ڈیمز ہیں پاکستان کے پاس محض 155 چھوٹے بڑے ڈیمز ہیں، پانی کی چوری سب سے بڑا مسئلہ ہے ، نو لاکھ 60 ہزار ٹیوب ویلز ملک میں چل رہے ہیں جس کے باعث زیر زمین پانی کم ہو گیا، نیسپاک میں 921 سفارشی بھرتے کئے گئے ہیں، سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے یہ ادارہ تباہ ہوچکا ہے۔

Tags: National News
Previous Post

فتح پور ۔ چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ پر عوامی حلقوں کا اظہار تشویش

Next Post

شب و روز زندگی قسط 44 ،تحریر : انجم صحرائی

Next Post
شب و روز زندگی قسط 44 ،تحریر : انجم صحرائی

شب و روز زندگی قسط 44 ،تحریر : انجم صحرائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ
صبح پاکستان

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ

by webmaster
اپریل 20, 2026
0

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی...

Read moreDetails
وزیرِ اعظم  کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

وزیرِ اعظم کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

اپریل 16, 2026
ڈیرہ غازی خا  ن   ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

ڈیرہ غازی خا ن ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

اپریل 11, 2026
ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

اپریل 10, 2026
پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

اپریل 10, 2026
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیرمین نے کالا باغ ڈیم پر سندھ کے تحفظات کو بالکل درست قرار دے دیا۔ سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جب تک اتفاق رائے نہیں ہوگا کالا باغ ڈیم پر کام شروع نہیں کریں گے، اگر کالا باغ ڈیم بنتا ہے تو اس کا آپریشن سندھ کے حوالے کردیا جائے، سندھ کے تحفظات درست ہیں، سندھ کو خدشہ ہے کالا باغ ڈیم سے پنجاب کو پانی دیا جائے گا۔ چیرمین واپڈا نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم پر کام کا آغاز کرنے میں زمین کے مالکان کی جانب سے مشکلات کا سامنا ہے، ڈیم کی زمین خیر پختونخواہ اور گلگت بلتستان دونوں میں تقسیم ہے، جب بھی کام شروع کرتے ہیں تو دونوں طرف سے لوگ فائرنگ شروع کردیتے ہیں، اب تک ہمارے 12 افراد مارے جاچکے ہیں، حکومتیں بھی ہم سے تعاون نہیں کررہیں، اب تک اس منصوبے کے لئے 80 ارب روپے دے چکے ہیں، 2006 میں آبادی کی منتقلی کا منصوبہ غلط بنایا گیا، ہم نے آبادکاری کی تجاویز دی ہیں مگر ہماری تجاویز مانی نہیں جانی رہیں۔ چیرمین واپڈا نے ملک میں گنے کی فصل لگانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ گنا اور دیگر زیادہ پانی استعمال کرنے والی فصلوں کی کاشت کم کرنی چاہئے، پنجاب اور سندھ میں آبپاشی کے لئے استعمال کیا جانے والا 50 فیصد پانی ضائع ہوجاتا ہے، پانی ناپنے کے لئے لگایا جانے والا ٹیلی میٹری سسٹم بھی توڑ دیا گیا ہے، پاکستان کے پاس 30 دن کا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے، بھارت 170 دنوں کے لئے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مزمل حسین نے مزید کہا کہ بھارت کے پاس 943 ڈیمز ہیں پاکستان کے پاس محض 155 چھوٹے بڑے ڈیمز ہیں، پانی کی چوری سب سے بڑا مسئلہ ہے ، نو لاکھ 60 ہزار ٹیوب ویلز ملک میں چل رہے ہیں جس کے باعث زیر زمین پانی کم ہو گیا، نیسپاک میں 921 سفارشی بھرتے کئے گئے ہیں، سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے یہ ادارہ تباہ ہوچکا ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.