چوک اعظم( صبح پا کستان ) زمین کا تنازع ۔فیملی کے ساتھ جاتے ہوئے پٹواری پر قاتلانہ حملہ ۔گاڑی کی ٹکر سے ملزمان موٹر سائیکل سوار ملزمان گر گئے ۔موٹر سائیکل اور پسٹل چھوڑ کر فرار۔تھانہ چوک اعظم کے نمبر کالیں کرتا رہا کسی نے کال نہیں اُٹھائی ۔پٹرولنگ پولیس نے جان بچائی ۔تھانے کا پی ٹی سی ایل نمبر 4ماہ سے بند پڑا ہے۔محرر۔تفصیل کے مطابق چوک اعظم کے پٹواری نذر تھراج گزشتہ رات ری کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ لیہ گھر جا رہے تھے کہ 280ٹی ڈی اے موڑ پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ افراد محمد عمران ،محمد عرفان ،عبدالرحمان اور دونامعلوم افراد نے گاڑی پیچے سے آکر گاڑی پر فائر کھولا ۔نذر پٹواری نے فوری طور پر گاڑی کو موڑا تو فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل سوار گاڑی کے ساتھ لگ کر نیچے گر گئے ۔جس پر نذر پٹواری نے اپنی گاڑی بھگادی اور موسیٰ مائینر سامنے آتی پٹرولنگ پولیس کی گاڑی کے سامنے روک دی ۔ملزمان تباہ شدہ موٹر سائیکل اور پسٹل وہیں پھینک کر دوسرے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے ۔
نذر پٹواری نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ کے وقت وہ تھانہ چوک اعظم کے نمبر پر مسلسل کالیں کرتے رہے لیکن کسی نے بھی ان کی کال اٹینڈ نہیں کی ۔انہوں نے وجہ عناد بتائی کہ ملزمان اور اس کے خاندان والوں کے درمیان دعویٰ دیوانی عدالت میں زیرِ سماعت ہے جس پر عدالت نے حکمِ امتناعی جا ر ی کر رکھا ہے ۔ملزمان نے اسی پاداش میں مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا ہے ۔دوسری طرف تھانہ کے محرر نے پوچھنے پر بتایا کہ تھانہ کا پی ٹی سی ایل نمبر 4ماہ سے خراب ہونے کی وجہ سے بند ہے ۔