ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید کی ہدایت پر موضع حاجی غازی شرقی میں موجود 124کنال سات مرلہ سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی ہے . پولیس نفری کی موجودگی میں ٹریکٹروں کے ذریعے حل چلا کر ناجائز قابضین سے سرکاری رقبہ واگزارکرایاگیا. تمام مراحل کی نگرانی ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید خود کرتے رہے . ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سرکاری رقبہ پر قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا سرکاری محکمے املاک کی حفاظت کو یقینی بنائیں .
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails






