اسلام آباد(صبح پا کستان )صدر ممنون حسین نے رواں سال 25جولائی کو انتخابات کا اعلان کر دیا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر ممنون حسین کو 26,25اور 27جولائی کو انتخابات کرانے کی سمری بھجوائی تھی جس پر صدرممنون حسین نے 25جولائی بروز بدھ کو انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے ۔صدر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کر کے منظوری بھی دے دی ہے ۔واضح رہے کہ بعض تجزیہ نگاروں کا خیال تھا کہ الیکشن اپنی مقررہ مدت پر نہیں ہو سکتے کیونکہ ابھی بہت سے تکنیکی معاملات طے ہونا باقی ہیں لیکن اس خبر کے آنے کے بعد الیکشن میں تاخیر سے متعلق تمام قیاس آرائیاں ختم ہو گئی ہیں ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









