کوٹ مٹھن (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دریائے سندھ پرشہید بےنظیربھٹوپل منصوبے کا افتتاح کردیا ، منصوبے پر 8 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خدمت اور الزام تراشی کی سیاست میں فرق ہوتاہے ، اپوزیشن والوں نے پانچ سال دھرنے اور گالی دینے میں گزار دیے، شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کیلئے جو کیا وہ یہ سارے حضرات 60 سال میں مل کر نہ کرسکے۔جنوبی پنجاب کیلئے شہباز شریف کے اقدامات مثالی ہیں، پنجاب اسمبلی نئے صوبے کے حق میں قرار داد منظورکرچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جس نے ماضی کے منصوبے مکمل کیے 2013 میں عوام نے جو ذمہ داری سونپی اس پر پورا اتر رہے ہیں، نواز شریف اقتدار میں آئے تو پورے ملک میں ترقی کا سفر شروع ہوا اور آج پاکستان کے بہت سے مسائل حل ہوچکے ہیں۔ ہماری حکومت نے بجلی کا بحران حل کیا اور 10 ہزار 400 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے۔
ضرور پڑھیں:کیا عمران خان آئندہ وزیراعظم ہو سکتے ہیں ؟ صحافی نے چوہدری نثار سے یہ سوال کیا تو آگے سے انہوں نے کیا جواب دیا ؟ جان کر عمران خان کو اپنے کانوں پر یقین نہیں آئے گا کیونکہ ۔۔۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترقی صرف اور صرف جمہوریت میں ہے ، ملک میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے، سیاستدانوں کا کام اتفاق رائے پیدا کرنا ہے، فاٹا کے انضمام کا معاملہ بھی اتفاق رائے سے حل ہوا۔