لیہ (صبح پا کستان ) سرکٹ ہاوس میں لیگی عہدے داران کی بیٹھک ، صوبائی و قومی اسمبلی کے لئے درخواستوں کی وصولی ،با وثوق ذرائع کے مطابق متوقع امیدواروں میں این اے 187 کےلئیے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ ، این اے 188 کے لئیے پیر ثقلین شاہ بخاری ،پی پی 280 ملک احمد علی اولکھ ، پی پی 281 عبدالشکور سواگ ،282 غلام مرتضی علوی ، 283 مہراعجاز احمد اچلانہ شا مل جب کپی پی 284 سے ایم ایم اے کے ساتھ متوقع سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی زیر بحث رہی
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ الیکشن 2018 کے حوالے سے ن لیگ کی ٹکٹوں کےلئے ہونے والے اعلی سطحی اجلاس میں لیہ کے دونعں حلقوں سے منتخب ممبران قو می اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری اور صاحبزادہ فیض الحسن نظر نہ آ ءے جب کہ درخواستیں جمع کرانے والوں میں پی پی 280کےلئے ملک احمد علی اولکھ اور حاجی یٰسین ،پی پی 281کےلئے شکور سواگ اور قیصر ارشاددو رکنی نامزد کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے
پی پی 282کےلئے ریاض گرواں اور پانچ یونین کونسلوں کے چیئرمین پیش ہوئے اور متفقہ امیدوار لانے کےلئے کمیٹی سے ٹائم مانگ لیا
پی پی283کےلئے اعجاز اچلانہ جبکہ پی پی 284کےلئے سیٹھ اسلم ،عابد علوی،اسلم سمرا اور اظہر ہانس ٹکٹ کے حصول کےلئے کمیٹی کے سامنے پیش ہوءے