لیہ (صبح پا کستان )گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج لیہ میں ماحولیاتی تبدیلی سے پڑنے والے اثرات کے بارے میں آگہی سیمینار منعقدہواجس میں مقررین نے ماحولیاتی تبدیلی کے لیے جنگلات کی اہمیت اور موسم کی شدت سے انسانوں ،حیوانات ،نباتات اور فصلوں کو محفوظ رکھنے کے بارے میں تفصیلی لیکچرز دیے ۔سیمینارسے پرنسپل گورنمنٹ کالج لیہ مہراختروہاب اور اختر حسین اعوان ،خالد بلال میتلا،امجد حسین ،سیف اللہ ،عبداللہ جلیل،عطیہ یاسیمین ،منور عباس جعفری،منور اکرم نے اظہار خیال کیا۔سیمینار کے فوکل پرسن امین اللہ قاضی تھے۔سیمینار میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔