لیہ (صبح پا کستان ) تعلیمی ترقی کے لیے مسابقت کے جذبے کو نمایاں رکھتے ہوئے افسران تعلیم اپنی خدمات قومی جذبے سے سرشار ہو کر سرانجام دیں تاکہ اس اعزاز کو مزید بہتر کیا جاسکے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے سی ایم تعلیمی روڈ میپ میں پنجاب بھر میں ضلع لیہ کی تیسری پوزیشن کا اعزاز حاصل کرنے پر افسران تعلیم میں شیلڈز و تعریفی اسناد تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں افسران تعلیم اور نمایاں کارکردگی کے حامل ہیڈ ماسٹر و ہیڈ مسٹریس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی ،ڈی او تعلیم ذوالفقار علی ،احسن فرید ،توکل حسین ،ڈی ایم او مظفر مختارنے خطاب کرتے ہوئے تعلیمی روڈ میپ کے تمام اہدا ف کے حصول کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات جن میں انرولمنٹ میں اضافہ ،عدم دستیاب تعلیمی سہولیات کی فراہمی ،تمام سکولوں کی موثرمانیٹرنگ ،اساتذہ و طلباء کی حاضری ،تعلیمی سلیبس کے مطابق اساتذہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے ،ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ ،سکولوں کی صفائی ،ٹوائلٹس بلاکس کو فنکشنل رکھنے ،سیکورٹی انتظامات کے لیے ایس اوپی پر عمل درآمد ایسے اقدامات کے بارے میں بتایا ۔ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے مجموعی طور پر افسران تعلیم کی کارکردگی کو سہرایاجن کی محنت کی بدولت پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔انہوں نے سی ای او تعلیم ،ڈی او اور ڈی ڈی او تعلیم ،اے ای اوز کو ٹیم ورک کے طو پر خدمات سرانجام دئے کر بہتر کارکردگی پر انہیں مبارک باد دی اور ضلع کی عوام کے لیے ان افسران کی عوام کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے شرح خواندگی میں اضافے اور تعلیمی گراف کو بڑھانے کا سبب قرار دیا۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی ،ڈی ایم او مظفر مختار نے ڈی ای اوز ذوالفقار علی سہرانی ،احسن فرید وشفقت پروین ،ڈی ڈی او توکل حسین ،غلام یاسین چشتی ،محمد رفیق خان ،نصر اللہ بھٹی ،پروین کوثر ،شاہینہ عزیز ،فہمیدہ نصرین اور نمایاں کارکردگی کے حامل مرد و خواتین اے ای اوز میں شیلڈز و تعریفی اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر سینئرہیڈ ماسٹر امان اللہ خان ،چوہدری ندیم نذیر ،غلام فرید علوی ،محمد آصف درانی ،شرافت علی بسرا،رجسڑار چوہدری عبدالرحیم و دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔