• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

جنوبی محاذ میں شامل مسلم لیگ ن کےایم پی اے قیصر مگسی سمیت 12 ارکان اسمبلی اور7 سابق پارلیمنٹیرینز تحریک انصاف میں شا مل

webmaster by webmaster
مئی 9, 2018
in First Page
0
جنوبی  محاذ میں شامل مسلم لیگ ن کےایم پی اے قیصر مگسی سمیت  12 ارکان اسمبلی اور7 سابق پارلیمنٹیرینز تحریک انصاف میں شا مل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں معاہدہ ہوگیا ، معاہدے پر عمران خان اور خسروبختیار نے دستخط کیے ، معاہدے کے مطابق پی ٹی آئی اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی پابند ہوگی,عمران خان نے تمام رہنماﺅں کو پارٹی پرچم پہنائے۔

مقامی میڈیا کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ محاذ شرائط کی بنیاد پر تحریک انصاف میں شامل ہورہاہے اور بیشتر نکات جنوبی پنجاب صوبہ سے متعلق ہی ہیں ، معاہدے کے تحت جنوبی پنجاب صوبہ محاذ تحریک انصاف میں ضم ہوگئی اور تحریک انصاف اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی پابند ہوگی۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف اقتدار میں آئی، وہاں لوگوں کو گیس اور پانی کا پورا حصہ نہیں ملتا، باہر سے جو سرمایہ کاری آتی ہے تو وفاق اسے ہونے نہیں دیتا، اس عمل سے احساس محرومی پیدا ہوتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں احساس محرومی بڑھتی جارہی ہے، لاہور میرا شہر ہے جہاں پنجاب کا 53 یا 55 فیصد ترقیاتی بجٹ لگتا ہے، مجھے خوش ہونا چاہیے لیکن اس سے لاہور کے قریبی شہر شیخوپورہ، قصور اور دیگر ترقی سے رہ جاتے ہیں، یہی احساس محرومی جنوبی پنجاب میں ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بنانا آسان نہیں لیکن ہم ابھی کمیٹی بنادیں گے اور اس کی پوری تیاری کریں گے، فاٹا کا انضمام بھی بہت ضروری ہے اور وہ آسان نہیں لیکن اس کے لیے ہم کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام لانا بھی ضروری ہے، جب تک بلدیاتی نظام نہیں آئے گا نچلی سطح پر لوگوں کے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران خسرو بختیار نے کہا کہ عمران خان ہمارے رہنماؤں کو تحریک انصاف کا پرچم گلے میں ڈال کر شامل کررہے ہیں، ہم نے اور عمران خان نے ایک ہونے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان کو چیلنجز درپیش ہیں، ہمیں سب سے پہلے اندرونی اتحاد کی ضرورت ہے، پاکستان کی اکائیوں میں توازن کا ہونا ضروری ہے، ہمارے ساتھ بہت سی ناانصافیاں ہوتی رہیں یہاں سے لوگوں کے عہدوں پر ہونے کے باوجود مسائل نہیں حل ہوسکے ہیں۔صوبہ محاذ میں لیہ سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے قیصر مگسی سمیت 12 ارکان اسمبلی اور7 سابق پارلیمنٹیرینز شامل ہیں تاہم تحریک انصاف نے یقین دلایا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد 100 روز کے اندر جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائیں گے۔

Post Views: 9
Tags: layyah news
Previous Post

لیہ ۔بلاول بھٹو زرداری کل 10 مئی کو میلاد گراونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ، سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کا مخدوم احمد محمود ، خواجہ رضوان عالم ، شوکت بسراء کے ہمراہ جلسہ گاہ کا دورہ

Next Post

لیہ ۔ بلاول بھٹو زرداری آج 10 مئی چار بجے میلاد گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

Next Post
لیہ ۔ بلاول بھٹو زرداری آج 10 مئی چار بجے میلاد گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

لیہ ۔ بلاول بھٹو زرداری آج 10 مئی چار بجے میلاد گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں
قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

by webmaster
جون 14, 2026
0

لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...

Read moreDetails
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

کوئٹہ ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام  دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

جون 4, 2026
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں معاہدہ ہوگیا ، معاہدے پر عمران خان اور خسروبختیار نے دستخط کیے ، معاہدے کے مطابق پی ٹی آئی اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی پابند ہوگی,عمران خان نے تمام رہنماﺅں کو پارٹی پرچم پہنائے۔ مقامی میڈیا کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ محاذ شرائط کی بنیاد پر تحریک انصاف میں شامل ہورہاہے اور بیشتر نکات جنوبی پنجاب صوبہ سے متعلق ہی ہیں ، معاہدے کے تحت جنوبی پنجاب صوبہ محاذ تحریک انصاف میں ضم ہوگئی اور تحریک انصاف اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی پابند ہوگی۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف اقتدار میں آئی، وہاں لوگوں کو گیس اور پانی کا پورا حصہ نہیں ملتا، باہر سے جو سرمایہ کاری آتی ہے تو وفاق اسے ہونے نہیں دیتا، اس عمل سے احساس محرومی پیدا ہوتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں احساس محرومی بڑھتی جارہی ہے، لاہور میرا شہر ہے جہاں پنجاب کا 53 یا 55 فیصد ترقیاتی بجٹ لگتا ہے، مجھے خوش ہونا چاہیے لیکن اس سے لاہور کے قریبی شہر شیخوپورہ، قصور اور دیگر ترقی سے رہ جاتے ہیں، یہی احساس محرومی جنوبی پنجاب میں ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بنانا آسان نہیں لیکن ہم ابھی کمیٹی بنادیں گے اور اس کی پوری تیاری کریں گے، فاٹا کا انضمام بھی بہت ضروری ہے اور وہ آسان نہیں لیکن اس کے لیے ہم کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام لانا بھی ضروری ہے، جب تک بلدیاتی نظام نہیں آئے گا نچلی سطح پر لوگوں کے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران خسرو بختیار نے کہا کہ عمران خان ہمارے رہنماؤں کو تحریک انصاف کا پرچم گلے میں ڈال کر شامل کررہے ہیں، ہم نے اور عمران خان نے ایک ہونے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان کو چیلنجز درپیش ہیں، ہمیں سب سے پہلے اندرونی اتحاد کی ضرورت ہے، پاکستان کی اکائیوں میں توازن کا ہونا ضروری ہے، ہمارے ساتھ بہت سی ناانصافیاں ہوتی رہیں یہاں سے لوگوں کے عہدوں پر ہونے کے باوجود مسائل نہیں حل ہوسکے ہیں۔صوبہ محاذ میں لیہ سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے قیصر مگسی سمیت 12 ارکان اسمبلی اور7 سابق پارلیمنٹیرینز شامل ہیں تاہم تحریک انصاف نے یقین دلایا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد 100 روز کے اندر جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائیں گے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.