لیہ(صبح پا کستان )آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی ورکر یونین ایم اینڈ آر سی بی اے ضلع لیہ کے ملازمین کا چھ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنیپر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیکر اپنے بچوں کو بیچنے کیلئے رہڑی لگا دی،احتجاج کرتے ہوئے ضلعی چیئرمین عبدالقدیر و ضلعی صدر فیاض شاہ نے کہا کہ گذشتہ 6ماہ سے ہمیں محکمہ بلڈنگ نے تنخواہیں نہیں دیں ہم محکمہ بلڈنگ کی طرف سے مختلف کیڈر جن میں پلمبر،الیکٹریشن،ڈرائیور،کارپینٹرز،قلی،ٹینکی آپریٹرز سیورمین کے طور ڈیلی ویجز کی بنیاد پر 62ملازمین ضلع بھر میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں ،لیبر کورٹ،ہائی کورٹ و دیگر عدالتوں نے ہم لوگوں کو محکمہ کی خالی سیٹوں پر مستقل تعینات کر نے کے ہمارے حق میں فیصلے بھی سنا دیئے لیکن محکمہ بلڈنگ کے افسران نے ہمارے مستقل بنیادوں پر احکامات جاری ابھی تک نہیں کئے اب تو گذشتہ 6ماہ سے ہمیں تنخواہیں بھی جاری نہیں کی گئی جبکہ ہم تمام لوگوں سے ڈیوٹیاں مکمل طور پر لی جا رہی ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ عدالت عالیہ کے فیصلوں پر عملدامد کرکے ہمیں مستقل ریگولرآرڈر جاری کئے جائیں ،تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ،چھ ماہ سے بند تنخواہ فوری جاری کی جائے اور ہر ماہ باقاعدگی سے تنخواہ دی جائے،تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ہمارے گھروں میں فاقہ کی نوبت آگئی ہے اب مارکیٹ سے ہمیں ادھار میں اشیائے خوردونوش بھی نہیں ملتا،سکولوں کی فیسیں ادا نہ ہونے کی بنا پر بچوں کے سکولوں سے نام خارج کردیئے گئے ہیں تنگ آکر ہم اب اپنے بچوں کو برائے فروخت کیا ہوا ہے تاکہ ہمارے بچے جس گھر میں جائیں گے وہاں ان کو دو وقت کی روٹی تو میسر ہوگی،ہمارا ڈپٹی کمشنر سید واجد علی سے مطالبہ ہے کہ وہ ہمارے محکمہ کے افسران کو ہماری تنخواہ جاری کرنے کا پابند کیا جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلا سکیں۔